(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن ہشامبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخروم۔ کنیت انکی ابو عبدالرحمن قریشی مخزومی۔ ان کی ولادہ ام جلاس اسماء بنت مخربہ بن جندل بن امیں بن نہشل بن دارم تمیمیہ ہیں یہ ابوجہل کے حقیقی بھائی ہیں اور خالد بن ولید کے چچا کے بیٹے ہیں اور بنا برقول صحیح حضرت عمر بن خطاب کی والدہ ختمہ کے بھی چچا کے بیٹِ ہیں اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کے بھائی ہیں غزوہ بدر میں کافروں کی طرف سے آئے تھے اور (آخر میں) بھاگ گئے ان کو اس بھاگنے سے عار دلائی گئی اور یہ...