ضیائے صحابہ کرام  

(سیدنا) جرول (رضی اللہ عنہ)

  ابن عباس بن عمربن ثابت یا نابت انصاری اوسی۔ ان کے پردادا کے نام میں ابن اسحاق اور ابو معشر نے باہم اختلاف کیا ہے جیسا کہ خلیفہ بن خیاط نے ذکر کیا ہے اور ان دونوں کا اس ام پر اتفاق ہے کہ یہ جنگ یمامہ میں شہید ہوئے تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے اسی طرح مختصر لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جرول (رضی اللہ عنہ)

  ابن احنف کندی شامی۔ رجاء بن حیوۃ کے دادا ہیں۔ رجاء بن حیوۃ نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے جن کا نام جرول بن احنف کندی ہے جو نبی ﷺ کے اصحاب سے تھے روایت کی ہے کہ ایک لونڈی جنگ حنین کی بندیوں میں سے نبی ﷺ کے سامنے سے گذری وہ لونڈی حاملہ تھی اور اس کے واضع حمل کازمانہ بہت قریب تھا نبی ﷺ نے وپچھا کہ یہ لونڈی کس کی ہے لوگوں نے کہا فلاں شخص کی آپ نے وپچھا کیا وہ اس سے مبستری کرتا ہے کہا گیا کہ ہاں آپ نے فرمایا اس کے بچے کو کیا کرے گا آی ...

(سیدنا) جرو (رضی اللہ عنہ)

  ابن مالک بن عامر۔ بنی جمجبا سے ہیں۔ انصاری ہیں۔ یہ ابو نعیم اور ابو موسی کا قول ہے۔ اور طبرانی نے کہا ہے کہ ان کے نام میں رے ہے اور ابن ماکولا نے کہا ہے کہ ان کا نام جزء ہے زے اور ہمزہ کے ساتھ۔ عروہ بن زبیر نے ان لوگوں کے ناموں میں جو انصار کے قبیلہ بنی حججبا سے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے تھ جرو بن مالک بن عامر بن حدیر کا نام بھی لکھا ہے۔ اور موسی بن عقبہ نے ابن شہاب سے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عمرو بن عوف ے جنگ یم...

(سیدنا) جرو (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو عذری۔ بعض لوگ ان کو جری کہتے ہیں۔ ان کی حدیث یہ ہے کہ انھوں نے کہا میں نبی ﷺ کے حضور میں حضرت نے مجھے ایک تحریر لکھ دی تھی کہ لیس علیہم ان یحشرو اولا یعشروا (٭ترجمہ۔ ان کے لئے اس بات کا جبر نہیں ہے کہ یہ گھر سے باہر نکالے جائیں اور نہ ان سے عشر لیا جائے) ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے رے کے ساتھ لکھا ہے اور ابو عمر نے ان کا تذکرہ جزء کے نام میں لکھا ہے۔ ان شاء اللہ تعالی یہ نام بھی آئے گا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جرو ۰رضی اللہ عنہ)

  سدوسی۔ ان کی حدیث حفص ابن مبارک نے روایت کی ہے انھوں نے کہا ہے کہ بنی سدوس کے شخص سے جن کا نام جرو ہے مروی ہے کہ انھوں نے کہا ہم نبی ﷺ کے حضور میں یمامہ کے خرمے لے گئے آ نے وپچھا کہ یہ کس قسم کے خرمے ہیں ہم نے عرض کیا کہ ان خرموںکا نام جرام ہے حضرت نے فرمایا کہ اے اللہ جرام میں برکت دے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے اور ابو عمر نے ان کا نام جیم اور زے کے ساتھ لکھا ہے وہ بھی ان شاء اللہ تعالی آئے گا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جرموز (رضی اللہ عنہ)

  ہجیمی۔ یلہجیم بن عمرو بن تمیم کے خاندان سے ہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں قریعی ہیں۔ قریع بھی خاندان تمیم کی ایک شاخ ہے۔ ان سے ابو تمیمہ ہجیمی نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں یحیی بن محمود اصفہانی اجازۃ اپنی اسناد سے قاضی ابوبکر بن ابی عاصم تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبدالصمد بن عبدالوارث نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبید اللہ بن ہوذہ قریعی نے جرموز ہجیمی سے روایت کر کے خبر دی کہ انھوں نے (ایک مرتبہ) عرض کیا کہ یا...

(سیدنا) جرثوم (رضی اللہ عنہ)

  بعض لوگ ان کو جرہم بن ناشب کہتے ہیں اور بعض لوگ ابن ناشم کہتے ہیں اور بعض لوگ ابن لاشر کہتے ہیں ار بعض لوگ ابن عمرو کہتے ہیں۔ کنیت ان کی ابو ثعلبہ خشنی ہے۔ ان کے نام میں اور ان کے والد کے نام میں بہت اختلاف ہے۔ یہ منسوب ہیں خشین کی طرف جو ایک شاخ ہے قبیلہ قضاعہ کی۔ حدیبیہ میں شریک تھے اور درٰت کے نیچے بیعۃ الرضوان کی تھی اور رسول خدا ﷺ نے خیبر کے دن ان کو (مال غنیمت سے۹ حصہ دیا تھا اور انھیں نبی ﷺ نے (تبلیغ اسلام کے لئے) ان کی قوم کی طرف ب...

(سیدنا) جراد (رض اللہ عنہ)

  ابن عبس۔ بعض لوگ ان کو ابن عیسی کہتے ہیں۔ بصرہ کے اعراب سے ہیں۔ عبدالرحمن بن جبلہ سے روایت ہے وہ قرہ بنت مزاحم سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا ہم نے ام عیسی سے سنا وہ اپنے والد جراد بن عیسی یا عبس سے رویت کرتی تھیں کہ انھوں نے کہا ہم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ہمارے یہاں کنویں ہیں جن میں سوت جاری ہیں پس کیا (اچھا) ہوتا اگر آپ (اپنا لعاب دہن انھیں ڈال کر) ان کو شیریں کر دیتے اور بعد اس کے راوی نے پوری حدیث ذکر کی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ...

(سیدنا) جراد (رضی اللہ عنہ)

    کنیت ان کی ابو عبداللہ عقیلی۔ ان سے ان کے بیٹِ عبداللہ نے رویت کی ہے بشرط یہ کہ صحیح ہو۔ یعنلی بن اشدق نے عبداللہ بن جراء سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا ﷺ نے (ایک مرتبہ) ایک سریہ (٭سریہ چھوٹے لشکر کو کہتے ہیں جس میں کم از کم پانچ آدمی ہوں اور زیادہ سے زیادہ تین سو چار سو) (جہاد کے لئے)بھیجا اس میں قبیلہ ازد اور اشعر کے کچھ لوگ تھے انھوں نے وہاں مال غنیمت حاصل کیا اور بسلامت واپس آئے نبی ﷺ کو ان کی بخیری...

(سیدنا) جراح (رضی اللہ عنہ)

ابن ابی الجراح اشجعی۔ انکا صحابی ہونا ثابت ہے۔ ان سے عبداللہ بن عتبہ بن مسعود نے رویت کی ہے وہ کہتے تھے ہمیں ابو یاسر بن نے اپنی سند سے ابن احمد بن حنبل تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں ابودائود نے خبر دی وہ کہتے تھے میں ہشامنے قتادہ سے انھوں نے خلاس سے انھوں نے عبداللہ بن عتبہ سے روایت کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے عبداللہ بن مسعود سے ایک مسئلہ پوچھا گیا کہ ایک شخص نے ایک عورت سے نکاح کیا اور نوبتہمسبتری کی نہیں ...