سیّدنا کعب ابن محرّ ہ رضی اللہ عنہ
۔اوربعض لوگ ان کومُرّہ بن کعب کہتےہیں سلمی بہزی ہیں مگرپہلاہی قول زیادہ صحیح ہے۔ ابوعمرنےبھی کہاہے کہ کعب بن مرہ ہی صحیح ہے اورابن ابی خثیمہ نے کہاہے کہ کعب بن مرہ اور شخص ہیں ۔یہ کعب ملک شام کے مقام اردن میں رہتےتھے ان سے شرحبیل بن شمط اورابوالاشعث صنعانی اورابوصالح خولانی اورسالم بن ابی الجعد نے روایت کی ہے۔عمرو بن مرہ نے سالم ابی الجعد سے روایت کی ہے کہ شرحبیل بن شمط نے کہاکہ اے کعب بن مرہ ہم سے کوئی حدیث بیان کیجیے جو آپ نے رسول...