سیّدنا قیس ابن ابی صعصعہ رضی اللہ عنہ
۔ابوصعصعہ کانام عمروبن زید بن عوف بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجار ہے۔انصاری خزرجی مازنی ہیں۔بیعت عقبہ اوربدرمیں شریک تھے۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بدرمیں ایک حصہ لشکرکاسرداربنایاتھا۔یہ عروہ اورابن شہاب اورابن اسحاق کا قول ہے۔ یحییٰ بن بکیراورسعد بن ابی مریم نے ابن لہیعہ سے انھوں نے حبان بن واسع سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے قیس بن ابی صعصعہ سے روایت کی ہے کہ انھوں نے عرض کیایارسول اللہ میں کتنے ونوں میں قرآن ختم کیاک...