ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا کلیب رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوکبیرتھی۔جہنی ہیں۔ان کی حدیث ان کی اولاد سے مروی ہے۔عثیم بن کثیر بن کلیب جہنی نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ انھوں نے رسو ل خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ عرفات سے بعد غروب آفتاب چلے تھےیہ کہتےتھےکہ میں وہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوااورمیں نےآپ سے اسلام کی بیعت کی اورمسلمان ہواحضرت نے مجھے حکم دیاکہ زمانہ کفرکے بال منڈواڈالو چنانچہ میں نے منڈواڈالے نیز اسی سند کے ساتھ انھوں ن...

سیّدنا کلیب ابن  شہاب رضی اللہ عنہ

   جری۔کنیت ان کی ابوعاصم تھی۔ان کاتذکرہ صحابہ میں کیاگیاہے۔سفیان ثوری نے عاصم بن کلیب سے انھوں نے اپنے والد سےروایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں ایک جنازہ کے ساتھ جس کے ہمراہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے چلامیں اس وقت بچہ تھامگرسمجھ دارتھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ اس بات کو دوست رکھتاہے کہ جب کوئی شخص عبادت کرے تو اس کو اچھی طرح اداکرے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےابوعمرنے بیان کیاہے کہ یہ کلیب اوران کے والد شہاب دونو...

سیّدنا کلیب ابن  جزی رضی اللہ عنہ

   بن  معاویہ بن خفاحہ بن عمروبن عقیل عقیلی اوربعض لوگ ان کو کلیب بن حزن کہتےہیں ابوعمرنے ایساہی بیان کیاہے اوران کی کتاب کے بعض نسخوں میں ان کا نام کلیب بن جرزلکھاہوا ہے۔ابوعمرنے روایت کی ہے کہ کلیب کہتےتھےکہ رسول خد اصلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فی سو بکری دوبکریاں زکوۃ کی لی تھیں۔اوریعلی بن اشدق نے ان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھےکہ جنت کو اپنی پوری کوشش کے ساتھ طلب کرواوردوز...

سیّدنا کلیب ابن  تمیم رضی اللہ عنہ

   بن بشر۔بعض لوگ ان کو کلیب بن بشربن تمیم کہتےہیں ۔بنی حارث بن خزرج کے حلیف تھے۔احد میں اوراس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک رہےاورجنگ یمامہ میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہےمیں نے کتاب استیعاب کے بہت سے صحیح نسخوں میں ان کے دادا کا نام بشردیکھامگرامیرابونصرنے نسربیان کیاہےاورکہاہے کہ یہ کلیب تمیم بن نسر کے بیٹے ہیں قبیلہ بنی حارث سے ہیں اورواقدی نے کہاہے کہ یہ اس قبیلہ کے حلیف تھے جنگ یمامہ میں شہید ہوئے ابن اسحاق ن...

سیّدنا کلدہ ابن  حنبل رضی اللہ عنہ

  ۔بعض لوگ ان کوکلدہ بن عبداللہ بن حنبل کہتے ہیں مگرصحیح کلدہ بن حنبل بن ملیل ہے ان کے نسب اورقبیلہ میں اختلاف ہے بعض لوگ غسانی کہتےہیں اوربعض اسلمی۔ان کی والد ہ انیسہ بنت معمربن حبیب بن وہب بن خدافہ ابن جمح تھیں۔اوربعض لوگ ان کی والدہ کانام صفیہ بتاتے ہیں ۔بنی جمح کے حلیف تھے۔صفوان بن امیہ بن خلف کے اخیانی بھائی ہیں یہ ابن اسحاق اورواقدی اور مصعب کا قول ہے اورکلبی اورہیثم بن عدی نے بیان کیاہے کہ کلدہ بن حنبل صفوان بن امیہ کے اخیانی بھتیجے ت...

سیّدنا کلثوم ابن  ہرم رضی اللہ عنہ

   بن امرأ لقیس بن حارث بن زید بن عبید بن زید بن مالک بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس ۔انصاری ۔اوسی۔یہ ابوعمراورابن کلبی کا قول ہےاورابونعیم اورابوموسیٰ نے بیان کیاہےکہ کلثوم بن ہرم بن عمروبن عوف کے بھائی تھےاوربعض لوگوں نے بیان کیاہےکہ قبیلہ بنی زید بن مالک سے تھےاوربعض لوگوں نے کہاہے کہ قبیلۂ بنی عبیدسےتھےقبأ میں رہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی مشہورتھےبہت بوڑھے آدمی تھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ پہنچنے سے پہلے ...

سیّدنا کلثوم   خزاعی رضی اللہ عنہ

۔ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاگیاہے مگرصحیح نہیں ہے۔ان کا شماراہل کوفہ میں ہے۔ان سے جامع بن شدادنے اورزبیرابن عدی وغیرہ نے روایت کی ہے یہ بیان ابونعیم کاتھا۔ہمیں ابومنصوربن مکارم نے اپنی سند کے ساتھ ابوزکریاسے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ابراہیم بن ہیثم زہری نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابراہیم بن محمدخیری نےبیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابومعاویہ نے اعمش سے انھوں نے جامع بن شدادسے انھوں نے کلثوم خزاعی سے روایت کرکےبیان کیاکہ وہ کہتےتھے کہ ایک شخص نبی صلی ال...

سیّدنا کلثوم   خزاعی رضی اللہ عنہ

۔ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاگیاہے مگرصحیح نہیں ہے۔ان کا شماراہل کوفہ میں ہے۔ان سے جامع بن شدادنے اورزبیرابن عدی وغیرہ نے روایت کی ہے یہ بیان ابونعیم کاتھا۔ہمیں ابومنصوربن مکارم نے اپنی سند کے ساتھ ابوزکریاسے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھے ابراہیم بن ہیثم زہری نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابراہیم بن محمدخیری نےبیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابومعاویہ نے اعمش سے انھوں نے جامع بن شدادسے انھوں نے کلثوم خزاعی سے روایت کرکےبیان کیاکہ وہ کہتےتھے کہ ایک شخص نبی صلی ال...

سیّدنا کلثوم ابن  علقمہ رضی اللہ عنہ

   بن ناجیہ خزاعی مصطلقی۔ان کے بیٹے حضرمی نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں بنی مصطلق کے وفد میں تھاجب کہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں ولید بن عقبہ بن ابی معیط کے بارے میں حاضرہوئےتھے پس حضرت نے فرمایاکہ تم لوگ لوٹ جاؤتم قید نہ کیے جاؤگے۔ابونعیم اورابوعمرنے کہاہے کہ ان کاصحابی ہوناصحیح نہیں ان کی حدیثیں مرسل ہیں انھوں نے حضرت ابن مسعود سے حدیثیں سنی ہیں۔ان سے ان کے بیٹےحضرمی روایت کرتے ہیں اورابوعمرنے کہاہے کہ ان...