سیّدنا کلثوم ابن علقمہ رضی اللہ عنہ
بن ناجیہ خزاعی مصطلقی۔ان کے بیٹے حضرمی نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں بنی مصطلق کے وفد میں تھاجب کہ وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں ولید بن عقبہ بن ابی معیط کے بارے میں حاضرہوئےتھے پس حضرت نے فرمایاکہ تم لوگ لوٹ جاؤتم قید نہ کیے جاؤگے۔ابونعیم اورابوعمرنے کہاہے کہ ان کاصحابی ہوناصحیح نہیں ان کی حدیثیں مرسل ہیں انھوں نے حضرت ابن مسعود سے حدیثیں سنی ہیں۔ان سے ان کے بیٹےحضرمی روایت کرتے ہیں اورابوعمرنے کہاہے کہ ان...