سیّدنا کرز ابن جابر رضی اللہ عنہ
بن حسیل اوربقول بعض حسل بن لاحب بن حبیب بن عمروبن شیبان بن محارب بن فہر بن مالک قریشی فہری۔ہجرت کے بعداسلام لائےتھے۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ کرزبن جابر فہری نےایک مرتبہ مدینہ میں شب خون ماراتھاتورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ان کے تعاقب کے لیے تشریف لےگئےیہاں تک کہ وادی صفوان تک پہنچ گئے مگریہ نہیں ملے اس کےبعدیہ اسلام لائے اوران کااسلام بہت اچھاہواان کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےاس لشکرکاسرداربنایاتھاجس کو قبیلہ عرینہ کے تعاقب پر آپ نےمام...