ابورافع رضی اللہ عنہ
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ تھے،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں اسلم،ایک میں ابراہیم اور ایک میں صالح مذکورہے،اورہم پیشترازیں ان ناموں کے تراجم میں ان کا ذکر کر آئے ہیں،عکرمہ مولی ابنِ عباس نے بیان کیا،کہ ان سے ابورافع نے جوجناب عباس کے مولی تھے،بیان کیا،کہ اہل ِبیت میں اسلام داخل ہوچکاتھا،اورجناب عباس ام الفضل اور میں نے اسلام قبول کرلیاتھا،چونکہ عباس اپنی قوم سے ڈرتے تھے اور ان کی مخا...