ابوسلیط رضی اللہ عنہ
ابوسلیط انصاری مدنی،نام اسیرہ بن عمروبن قیس بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصاری خررجی نجاری تھا،ان کی والدہ آمنہ دخترعجرہ،کعب بن عجرہ کی بہن تھی،بقول کلبی ان کانام سبرہ تھا،غزوۂ بدراوربعد کے غزوات میں موجودرہے،ابونعیم کے مطابق ان کا نام اسیرہ بن عمروتھا، اورایک روایت میں ابنِ مالک بن عدی بن عامربن غنم بن عدی ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تاابوبکر بن ابوعاصم،ابوبکر بن ابوشیب...