ضیائے صحابہ کرام  

ابوسعیدالمقبری رضی اللہ عنہ

ابوسعیدالمقبری،ان کا نام کیسان مولی لیث تھا،حضوراکرم کے زمانے میں مسلمان ہوئے اور قبرستان کے قریب رہتے تھے،اس لئے ان کا لقب مقبری پڑگیا،ولید بن عبدالملک کے زمانے میں مدینے میں مدفون ہوئے انہوں نے حضرت عمرسے روایت کی،ان کی زیادہ تر احادیث حضرت ابوہریرہ سے مروی ہیں،ابوعمر نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابوسعیدانصاری رضی اللہ عنہ

ابوسیعدانصاری،اسماءدختر بن یزید بن سکن کے شوہر تھے،ابونعیم کاقول ہے،کہ بعض متاخرین نے ان کا ذکرکیا ہے،لیکن میرے نزدیک یہ ابوسعیدبن مثنی ہیں۔ مہاجربن دینارسے مروی ہے کہ ابوسعیدانصاری یوم الدار کے موقعہ پر مروان بن حکم کے پاس سے گزرے،وُہ مراپڑاتھا،وہ کہنے لگے،اے ابن زرقاء!اگرمجھے علم ہوتا،کہ توزندہ ہے،تومیں تجھ پر ٹوٹ پڑتا،اس پر عبدالملک نے بہت برامنایا،جب عبدالملک باپ کا جانشین ہوا،تواس نے ابوسعید کوبلوابھ...

ابوسعیداسکندری رضی اللہ عنہ

ابوسعیداسکندری،یحییٰ بن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،دارقطنی انہیں صحابی نہیں گردانتے،لیکن ابونعیم انہیں ان لوگوں میں شمار کرتے ہیں،جنہوں نے صحابہ سے سحری کے بارے میں حدیث بیان کی،داؤد بن مجرنے بحربن کثیرالسقاءسے انہوں نے عمران القصیرسے،انہوں نے ابوسعیداسکندری سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم سحری کھایاکرو،اس میں برکت ہے، ابوموسیٰ نےاس کا ذکرکیا ہے۔ ...

ابوسعیدبن زید رضی اللہ عنہ

ابوسعید بن زید،عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ان کا ذکرمسندالشامین اورمسندالکوفین میں کیاہےکہ ابویاسر نے باسناداہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے محمدبن جعفرسے، انہوں نےشعبہ سے،انہوں نے جابرسے،انہوں نے شعبی سے روایت کی،انہوں نے کہا،میں ابوسعید بن زید کی تصدیق کرتاہوں کہ ایک بار حضورِاکرم کے پاس سے جنازہ گزرا،اورآپ کھڑے ہوگئے،ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،ابوموسیٰ نے بھی ان کاذکرکیا ہے،اورلکھاہے،کہ قطیعی کی...

ابوسعیدبن معلی رضی اللہ عنہ

ابوسعیدبن معلی،ایک روایت میں رافع بن معلی اور ایک میں حارث بن معلّی مذکورہے اوررافع کہنے والا غلطی پر ہے،کیونکہ رافع بن معلی بدرمیں قتل ہوگئے تھے،اوران کے نام کے بارے میں صحیح روایت یہ ہے،حارث بن نغیع بن معلی بن لوذان بن حارثہ بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن زید مناہ بن حبیب بن عبدحارثہ بن مالک بن عضب انصاری زرقی،ان کی والدہ امیمہ دخترقرظ بن خنساء تھیں ازبنوسلمہ،ان کا نسب ہماری طرح جماعہ اور حبیب بن عبدحارثہ نے ذکر...

ابوسعید سعدبن مالک بن سنان بن ثعلبہ بن عبید بن ابجر رضی اللہ عنہ

ابوسعید،سعدبن مالک بن سنان بن ثعلبہ بن عبید بن ابجر(وہ حذرہ بن عوف بن حارث بن خزرجی انصاری حذری ہیں)اورخدرہ اور خدارہ دونوں بھائی اورانصارکے دوضمنی قبیلے تھے،چنانچہ ابوسعید خدری تھے،اورابومسعود قبیلۂ خدارہ سے تھے،ابوسعید قتادہ بن نعمان کے اخیانی بھائی اور حضورِاکرم کی احادیث کے حافظ اورعالم فاضل اورعاقل تھے۔ ابوسعید سے مروی ہے کہ جب وہ تیرہ برس کے تھے،تو غزوۂ خندق کے موقعہ پر آپ نے سامنے پیش کئ...

ابوسعیدشامی رضی اللہ عنہ

ابوسعیدشامی ہیں،انہیں صحبت نصیب ہوئی،ان سے حارث بن یمجد الاشعری نے شامیوں کے بارے میں ان کی حدیث روایت کی،حکیم ابوالحسن علی بن احمد بن علی بن ہبل نے ابوالقاسم بن سمرقندی سے،انہوں نے عبدالعزیز بن احمد الکنانی سے،انہوں نے ابومحمد عبدالرحمٰن بن عثمان بن ابونصر اور تمام محمدالرازی اور ابونصر محمد بن احمد بن ہارون غسانی سے جو ابن جندی کہلاتے ہیں، اورابوالقاسم عبدالرحمٰن بن حسین بن حسن ابوالعقب ابوبکر محمد بن عبدالرحمٰن بن...

ابوسکینہ شامی رضی اللہ عنہ

ابوسکینہ شامی رضی اللہ عنہ حمص میں سکونت کرلی تھی،ابوعمرکہتے ہیں،مجھے ان کا نام معلوم ہے،نہ نسب،ایک روایت میں محکم آیا ہے مگربلاثبوت،ان سے بلال بن سعد الواعظ نے روایت کی ہے اور بلادلیل صحابہ میں شمار کیاہے۔ ابوسکینہ کی مروی احادیث میں سے ایک وہ ہے،جویحییٰ بن محمود بن سعد نے باسنادہ ابوبکربن ابوعاصم سے،انہوں نے محمد بن ادریس سے،انہوں نے ابوثوبہ سے،انہوں نے یزید بن ربیعہ سے، انہوں نے سعدبن سعدسے،ان...

ابوسلالہ سلامی رضی اللہ عنہ

ابوسلالہ سلامی اور ابوسلامہ الحنینی،ابوعمر کے مطابق دونوں ایک ہیں اورنام خداش تھا،ابوسلامہ سلامی یا سلمی کاذکرایک حدیث میں ملتاہے،کہ حضورِاکرم نے ایک شخص کو اس مال کے بارے میں تین دفعہ حُسنِ سلوک کا حکم دیااورباپ کے بارے میں ایک بار،خداش کے ترجمے میں ہم نے ان کا ذکرزیادہ تفصیل سے کیا ہےابونعیم،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیا ہے،ایک روایت میں حنینی میں دونون اور ایک روایت میں دویاوہیں اوراس روایت کے مطابق یہ سلمی ...

ابوسلام ہاشمی رضی اللہ عنہ

ابوسلام ہاشمی،حضوراکرم کے آزاد کردہ غلام تھے خلیفہ نے صحابہ میں شمارکیا ہے،اوربنوہاشم بن عبدمناف کے مولی تھے،شعبہ نے ابوعقیل ہشام بن بلال سے،انہوں نے سابق بن ناجیہ سے، انہوں نےابوسلام سے روایت کی حضورِاکرم نے فرمایا،جوبھی حریاغلام مسلمان صبح وشام تین بار یہ کہے،کہ میں اللہ کو اپنارب اسلام کواپنادین اورمحمدرسول اللہ کو اپنا نبی مانتاہوں،اللہ اسے قیامت کے دن ضرورراضی کرے گا،تینوں نے انکاذکرکیا ہے۔ ...