ابوشجرہ رضی اللہ عنہ
ابوشجرہ،جعفرنے ان کا ذکرکیا ہے،لیکن انہیں معلوم نہیں،کہ انہیں صحبت نصیب ہوئی یا نہ،ابنِ ابوخیثمہ نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،بعض اورلوگوں نے بھی ان کا ذکرکیاہے،قتیبہ بن سعید نے لیث بن سعد سے،انہوں نے معاویہ بن صالح سے،انہوں نے ابوالزاہریہ سے،انہوں نے ابوالشجرہ سے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،نماز میں صفوں کو سیدھاکرو،کیونکہ تمہاری صفیں،فرشتوں کی صفوں کے ساتھ ساتھ ہوتی ہیں،جوتمہارے کندھوں کے درمیان صف آراہوتے ہیں،ا...