ضیائے صحابہ کرام  

ابوبکربن زیدبن مہاجر رضی اللہ عنہ

ابوبکربن زیدبن مہاجر،بنوجہنیہ کے ایک آدمی سے،ان کاقول ہے کہ ان کاایک بھائی فوت ہوگیااور اس نےدودیناراپنےبعدچھوڑے،میں نے حضورِاکرم صلی اللہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا، یارسول اللہ میرابھائی فوت ہوگیاہے،اوراس کاترکہ صرف دودینارہیں،آپ نے فرمایا،گرم لوہے کےدوداغ اس کے بعداس آدمی نے کہا،اگرمیں نے حضوراکرم سے جھوٹ منسوب کیاہو تومیں بد ترین آدمی ہوں،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ...

ابوبکرچندصحابہ سے رضی اللہ عنہم

ابوبکرچندصحابہ سے،ابوحرم مکی بن ریان بن شیتہ النحوی نےباسنادہ یحییٰ سے،انہوں نےمالک سے، انہوں نےسمی مولیٰ ابوبکرسے،انہوں نے ابوبکرمحمدبن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام سے، انہوں نےبعض صحابہ سےروایت کی،کہ رسولِ اکرم نےفتح مکہ کے موقعہ پراپنےرفقاء کوحکم دیاکہ وہ افطارکردیں،اوردشمنوں پراپنی قوت اورطاقت کااثرڈالیں اورحضوراکرم خودروزے سے تھے۔ اورابوبکرسےمروی ہےکہ جس شخص نےمجھ سےیہ حدیث بیان کی اس نےاسےبتا...

ابوالضحاک رضی اللہ عنہ

ابوالضحاک،غیرمنسوب ہیں ،ان کی حدیث کے راوی کوفی ہیں حسن بن سفیان نے انہیں صحابی شمار کیاہے،ابوموسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابوعمربن ہمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے جبابرہ ،ابن المغلس سے،انہوں نے ابو الضحاک انصاری سے روایت کیا،کہ جب رسول اکرم خیبرکوروانہ ہوئے توآپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مقمتہ الجیش پر مقررفرمایا،توحضورِاکرم نے ان سے فرمایا،جبریل تم سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے عرض...

ابوخیثمہ الدحداح بن وحداحتہ الانصاری رضی اللہ عنہ

ابوالدحداح بن وحداحتہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ،ایک روایت میں ابوالدحہ ہے،صحابی شمارہوتے ہیں ابوعمرکہتے ہیں،مجھے ان کے نام اور نسب کا علم نہیں،ہاں وہ انصارکے حلیف تھے،ابن ادریس وغیرہ نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے،انہوں نے اپنے چچا واسع بن حبان سے روایت کی،کہ وحداح فوت ہوگئے اور ان کا قیام انصار میں تھا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاصم بن عدی وک بُلاکردریافت کیا،آیاوحداح کاتم سے کوئی ن...

ابوبکرہ رضی اللہ عنہ

ابوبکرہ،ان کا نام نقیع بن حارث بن کلدہ بن عمرو بن علاج بن ابی سلمہ بن عبدالعزی بن غزہ بن عوف بن ثقیف الثغفی ہے،اورثقیف کا نام قسی تھا،ایک روایت میں ان کا نام ابن مسروح مولی حارث بن کلدہ مذکور ہے،ہم نے نقیع کے ترجمے میں ان کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے،وہ بس کرتا ہے۔ ان کی ماں کا نام سمیہ تھا،جوحارث بن کلدہ کی لونڈی تھی،اور زیاد بن ابیہ کے اخیانی بھائی تھے، ابوبکرہ ا ن لوگوں میں سے ہیں،جو محاصرۂ طائف کے موق...

ابودجانہ رضی اللہ عنہ

ابودجانہ سماک بن خرشہ اور ایک روایت میں سماک بن اوس بن خرشہ بن لوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج الاکبرانصاری خزرجی ساعدی از قبیلۂ سعد بن عبادہ مذکورہے،یہ دونوں قبیلے طریف پر جمع ہوجاتے ہیں،غزوۂ احد میں انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم کا دفاع کیاتھا،ابودجانہ کا شماردلیراوربہادرسپاہیوں میں ہوتاتھا۔ عبیداللہ بن احمدنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحا...

ابوضمضم رضی اللہ عن

ابوضمضم رضی اللہ عنہ غیرمنسوب ہیں،ان سے حسن ابوالحسن اورقتادہ نے روایت کی،کہ ابوضمضم رضی اللہ عنہ نے کہا،اے اللہ میں اپنی آبرو تیرے بندوں پر قربان کرتاہوں،ابن عینیہ نے عمرو بن دینارسے،انہوں نے ابوصالح سے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،کہ ایک صحابی نے دعامانگی، اے اللہ میں اپنی آبروتیرے بندوں پرقربان کرتاہوں،کیونکہ میرے پاس مال نہیں ہے، کہ جوان تک پہنچ سکے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جس شخص کے بارے میں کہہ...

ابوضمیری رضی اللہ عنہ مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

ابوضمیری مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم ان کا تعلق حمیر کے قبیلے سے تھا،بقول امام بخاری،ان کا نام سعد تھااورآلِ ذی ہزن سے تھے،یہی رائے ابوحاتم کی تھی،لیکن انہوں نے ان کا نام سعید حمیری لکھاہے،ایک روایت میں ان کا نام روح بن سندراورایک روایت میں روح بن شیرزاد ہے،لیکن پہلی روایت درست ہے،حضورِاکرم نے ان کے لئے اوران کے اہلِ بیت کے لئے ایک فرمان لکھ دیاتھا،جس میں مسلمانوں کو ان سے حُسن سلوک کی دعوت دی تھی،وہ حسین ب...

ابوضمرہ بن عیص ازقریش رضی اللہ عنہ

ابوضمرہ بن عیص ازقریش رضی اللہ عنہ:ان کا شمار المستضعفین من الرجال والنساء والولدان میں تھا،جب فرمان میں ان کا ذکرعورتوں اوربچوں کے ساتھ کیاگیا،تووہ دربارِرسالت میں حاضری کے لئے روانہ ہوگئے،اورجب تنعیم کے مقام پر پہنچے تو فوت ہوگئے،اس پر یہ آیت اتری، و من یخرج من بیتہٖ مھاجرا الی اللہ و رسولہٗ ثم یدرکہ الموت فقد وقع اجرہٗ علی اللہ سعید بن جبیرسےمروی ہے،کہ جس شخص کے حق میں یہ آیت ...

ابوداؤدانصاری مازنی رضی اللہ عنہ

ابوداؤدانصاری مازنی،ان کے نام میں اختلاف ہے،ایک روایت میں عمرواوردوسری میں عمیربن عامر بن مالک بن خنساء بن مبذول بن عمروبن غنم بن مازن بن نجارانصاری خزرجی ہے،غزوۂ بدر اور احد میں موجودتھے۔ عبداللہ نے باسنادہ تایونس انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدرازبنومازن بن نجار، ابوداؤدعمیر بن عامر بن بالک کا ذکرکیا ہے،جنہوں نے ابوالتجری قرشی کوبدرکےدِن قتل کیا تھا، حالانکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وا...