ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عیاض ابن زبیر رضی اللہ عنہ

   بن ابی شداد بن ربیعہ بن ہلال بن اہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر۔قریشی فہری۔کنیت ان کی ابوسعید تھی مہاجرین حبش سے ہیں۔بدرمیں شریک تھے۔اس کو ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے نقل کیاہے۔ہمیں ابوجعفر بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ ابن بکیر سےانھوں نے ابن اسحاق سے روایت کرکے خبردی کہ شرکائے بدرمیں بنی حارث بن فہر سے عیاض بن زہیربن ابی شداد تھے۔موسیٰ بن عقبہ نے اورواقدی نےبھی ایساہی بیان کیاہے۔ان کی وفات شام میں ۳۰ھ؁ ہجری میں ہوئی۔یہ عیاض بن غنم بن ز...

سیّدنا عیاض ابن حماد رضی اللہ عنہ

   بن ابی عمادبن ناجیہ بن عقال بن محمد بن سفیان بن مجاشع بن دارم تمیمی مجاشعی۔خلیفہ بن خیاط نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہے۔اورابوعبیدہ نےکہاہے کہ یہ عیاض بن حماد بن عرفجہ بن ناجیہ ہیں بصرہ میں رہتےتھے۔ان سے مطرف نے اوریزید نے روایت کی ہے۔ہمیں عبداللہ بن شخیر نے اورحسن نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں خطیب عبداللہ بن احمد طوسی نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے عمران قفان نے اورہمام نے قتادہ سے روایت کر کےبیان...

سیّدنا عیاض ابن حماد رضی اللہ عنہ

   بن ابی عمادبن ناجیہ بن عقال بن محمد بن سفیان بن مجاشع بن دارم تمیمی مجاشعی۔خلیفہ بن خیاط نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیاہے۔اورابوعبیدہ نےکہاہے کہ یہ عیاض بن حماد بن عرفجہ بن ناجیہ ہیں بصرہ میں رہتےتھے۔ان سے مطرف نے اوریزید نے روایت کی ہے۔ہمیں عبداللہ بن شخیر نے اورحسن نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں خطیب عبداللہ بن احمد طوسی نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد طیالسی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے عمران قفان نے اورہمام نے قتادہ سے روایت کر کےبیان...

سیّدنا عیاض ابن جمہور رضی اللہ عنہ

  ۔ابوبکراسماعیلی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے۔حریث بن معلی کندی نےابن عیاش سے انھوں نے عیاض بن جمہورسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا آپ سے ایک شخص نے پوچھاکہ اگرکوئی شخص تلوارلیے ہوئے میرے پاس آئے اوروہ میری جان اورمال کا قصدکرے تومیں کیاکروں آپ نے فرمایاتم اس کو خدا کا واسطہ دلاؤ اوراس کے عذاب سے ڈراؤ اگراس پربھی وہ نہ مانے تواس کا خون تمھارے لیے حلال ہے اب تم کوتاہی نہ کرو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔...

سیّدنا عیاض ثقفی رضی اللہ عنہ

  ۔عبداللہ بن عیاض کے والد ہیں۔ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلۂ ہوازن پر بارہ ہزارآدمیوں کے ساتھ چڑھائی کی تھی۔ان کا شمار اہل طائف میں ہے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصر لکھاہے اوربخاری نے ان کواپنی تاریخ میں ذکرکیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض انصاری رضی اللہ عنہ

۔صحابی ہیں۔عبیدبن ابی رابطہ حداد نےعبدالملک بن عبدالرحمن سے انھوں نے عیاض انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامیری رضامندی میرے اصحاب اورسسرالی رشتہ داروں کی رضامندی پر موقوف سمجھو جو شخص ان کو راضی رکھے گا اللہ اس کودنیا اورآخرت میں محفوظ رکھے گااورجوان کو ناراض کرے گاخد ا اس کو چھوڑ دے گااور جس کو خداچھوڑ دے گاعنقریب وہ مواخذہ میں آجائےگا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاش ابن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ

   ۔ابوربیعہ کانام عمروبن مغیرہ بن عبداللہ بن عمربن مخزوم ہے ۔کنیت ان کی ابوعبدالرحمن تھی اور بعض لوگ کہتے ہیں ابوعبداللہ۔ابوجہل کے اخیانی بھائی اور چچازادبھائی تھے اور عبداللہ بن ابی ربیعہ کے حقیقی بھائی تھے بہت قدیم الاسلام ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دارارقم میں تشریف لے جانے سے پہلےاسلام لائے تھے۔انھوں نے حجش کی طرف ہجرت کی تھی اور ان کے بیٹے عبداللہ وہیں پیداہوئےتھےپھرمکہ لوٹ کرآئےاوروہاں سے پھرانھوں نے اور حضرت عمرنے مدینہ...

 سیّدنا عیاذ ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  ۔اوربعض لوگ ان کو عیاذ بن عبدعمروکہتےہیں ازدی ہیں۔ان کی حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مہرنبوت کے بیان میں مروی ہے کہ وہ اس شکل کی تھی جیسے بکراکاکھر۔ان کی حدیث ابوعاصم نبیل نے بشربن صحار بن معارک بن بشربن عیاذ بن عبدعمروسے مروی ہے انھوں نے معارک بن بشرسے انھوں نے عیاذ بن عمروسے روایت کی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے تھےیہ فتح مکہ سے پہلے اسلام لائے تھےاورحضرت نے ان کے لیے دعافرمائی تھی کہتےتھے کہ میں نے مہرنبوت کی زیارت ...