سیّدنا فروہ ابن عامر رضی اللہ عنہ
۔اوربعض لوگ ان کو فروہ بن عمروکہتےہیں اوربعض لوگ فروہ بن نفاثہ اوربعض ابن نباتہ اوربعض ابن نعامہ جذامی کہتے ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو انھوں نے اپناایک سفید خچرہدیتہً دیاتھا عمان شام میں رہتےتھے۔ہمیں ابوجعفرابن احمد نےاپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کرکے خبردی کہ وہ کہتےتھے فروہ بن عمروابن ناقدہ جذامی نفاثی نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس بذریعہ ایک قاص کے اپنےاسلام کی خبربھیجی تھی اورایک سفید خچر...