ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عویمر ابن عامر رضی اللہ عنہ

  ۔اوربعض لوگ کہتےہیں کہ ان کا نام عویمر بن قیس بن زید ہے اوربعض نے کہاہے کہ ان کانام عویمربن ثعلبہ بن عامر بن زید بن قیس بن امیہ بن مالک بن عدی بن  کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج ہے۔کنیت ان کی ابوالدرداءتھی۔انصاری خزرجی ہیں۔اورکلبی نے کہاہےکہ ان کا نام عامر بن زیدبن قیس بن عبسہ بن امیہ بن مالک بن عامر بن عدی بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج ہے۔ہم ان کاتذکرہ عامرکے نام میں کرچکے ہیں۔ابوعمرنے کہاہے کہ یہ کوئی قول صحیح نہیں ہے۔یہ اپنی کنیت ہی ...

سیّدنا عویمر ابوتمیم رضی اللہ عنہ

  ان کی کنیت ابوتمیم تھی۔ان کا تذکرہ صحابہ میں کیاگیاہےاوربعض لوگ ان کو عویم کہتے ہیں۔ان کا تذکرہ اوپر ہوچکاہے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےشکارکی بابت پوچھاتھا۔ان کی حدیث عمروبن تمیم بن عویمرنے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابوعمرنے کہاہے کہ یہ عویمرہذلی ہیں ان کی صرف ایک حدیث ان دوعورتوں کی بابت ہے جن میں سے ایک نے دوسری کوقتل کردیاتھااورمقتولہ کے شکم میں بچہ بھی مرگیاتھا اور ابوعمرنے ان سے ...

سیّدنا عویمر ابن اشقربن عوف رضی اللہ عنہ

   انصاری ۔بعض لوگوں نے کہاہے کہ یہ قبیلۂ مازن سے ہیں۔ہمیں ابوحرم یعنی مکی بن ریان بن شبہ نحوی نے اپنی سند کے ساتھ یحییٰ بن یحییٰ سے انھوں نے امام مالک سے انھوں نے یحییٰ بن سعید سے انھوں نے عبادبن تمیم سے روایت کی ہے کہ عویمر بن اشقرنے عید اضحیٰ کے دن نماز سے پہلے قربانی کرلی تھی اورانھوں نے اس کاتذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیاتوآپ نے ان کو دوسری قربانی کا حکم دیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عویمر ابن ابیض رضی اللہ عنہ

   عجلانی۔انصاری۔واقعہ لعان انھیں کا ہے۔طبری نے کہاہے کہ یہ عویمر بیٹے ہیں حارث بن زید بن حارثہ بن جدعجلانی کے۔یہی ہیں جنھوں نے اپنی بی بی کوشریک بن سحماء کے ساتھ متہم کیاتھا پس رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان لعان کرایایہ واقعہ شعبان ۹ھ؁ ہجری کا ہے جبکہ حضرت تبوک سے واپس آئے تھے ۔ہمیں ابوالمکارم یعنی قتبان ابن احمد بن محمد بن سمینہ جوہری نے اپنی سند کے ساتھ امام مالک بن انس سے نقل کرکے خبردی وہ ابن شہاب سے روایت کرتے ...

سیّدنا عویم ابن ساعدہ رضی اللہ عنہ

   بن عائش بن قیس بن نعمان بن زید بن امیہ بن مالک بن عوف بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس۔انصاری اوسی۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ ان کانسب یوں ہے عویم بن ساعدہ بن صلعجہ یہ قبیلۂ بنی عمروبن الحاف۔بن قضاعہ سے ہیں بنی امیہ ابن زید کے حلیف تھے۔واقدی وغیرہ نے بیان کیاہےکہ یہ منجملہ ان سترآدمیوں کے تھےجوبیعت عقبہ ثانیہ میں شریک تھےاورعدوی نے ابن قداح سے نقل کیاہے کہ یہ تینوں عقبوں میں شریک تھے۔ابن قداح نے بیان کیاہے کہ پہلے عقبہ میں آٹھ آدمی تھےاور...

سیّدنا عویم ابوتمیم رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوتمیم تھی۔قبیلۂ بنی سعد بن ہذیل سے تھے۔ان کی حدیث عمروبن تمیم بن عویم نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میری بہن ملیکہ اورہمارے قبیلہ کی ایک عورت جس کو لوگ ام عفیف کہتےتھےمسروح کی لڑکی تھی اورہمارے قبیلہ میں ایک شخص حمل بن مالک بن نابغہ کے نکاح میں تھی ایک ساتھ رہتی تھیں ام عفیف نے میری بہن ملیکہ کو اپنے گھر کے ایک ستون سے مارامیری بہن حاملہ تھیں وہ بھی مرگئیں اوران کے پیٹ کا بچہ بھی مرگیا رسول خ...

سیّدنا عویف ابن اضبط۔ رضی اللہ عنہ

  اضبط کانام ربیعہ بن ابیربن نہیک بن خزیمہ بن عدی بن ویل بن عبدمناہ بن کنانہ تھادیلی ہیں حدیبیہ کے سال میں اسلام لائےتھے۔یہ ابن کلبی کاقول ہے اوربعض لوگ ان کوعویف بن ربیعہ بن اضبط بن ابیرکہتےہیں مگرپہلاہی قول زیادہ مشہورہےان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں خلیفہ بنایاتھاجبکہ آپ حدیبیہ کی طرف تشریف لے گئےتھے۔ابن ماکولانے بیان کیاہے کہ یہی ہیں جن سے خزاعہ نے کہاتھاجبکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئےتھے کہ کیاایسے گھر کی تلاش ...

سیّدنا عون ابن جعفربن ابی طالب رضی اللہ عنہ

   بن عبدالمطلب۔قریشی ہاشمی۔ان کے والد حضرت جعفرطیارتھےجن کا لقب ذوالجناحین ہے یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدمیں پیداہوچکے تھے۔ان کی والدہ اور ان کےدونوں بھائیوں عبداللہ اورمحمدکی والدہ اسماء بنت عمیس خثعمیہ تھیں۔تسترمیں شہیدہوئے تھے۔ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔عبداللہ بن جعفر نے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عون سے فرمایاتھاکہ تم سیرت وصورت دونوںمیں میرے مشابہ ہومگردراصل یہ کلمہ آپ نے جعفر بن ابی طالب سے فرمایاتھا۔ان کا ...

 سیّدنا فاتک ابوخزیم رضی اللہ عنہ

  کنیت ان کی ابوخزیم تھی بشرطیکہ صحیح ہو۔حجاج بن حمزہ نے حسین جعفی سے انھوں نے زائد ہ سے انھوں  نے رکین بن ربیع سے انھوں نے اپنے والد سے انھون نے یسیر بن عمیلہ بن خزیم بن فاتک اسدی سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایاآدمی چارقسم کے ہوتےہیں ایک وہ کہ دنیاوآخرت دونوں میں ان کو وسعت دی گئی ہو دوسرے یہ کہ صرف دنیا میں ان کووسعت دی گئی ہواورآخرت میں ان پر تنگی کی گئی ہو تیسرے وہ کہ دنیامی...