حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی
حضرت شیخ بکر بن محمد بن علی زرنجانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بکر بن محمد علی بن فضل بن حسن زرنجانی: ۴۲۷ھ میں بخارا کے متصل قصبہ زرنگر میں جو معرب بزرنجر ہے،پیدا ہوئے۔فقہ شمس الائمہ عبد العزیز حلوائی شاگرد ابی علی نسفی سے حاصل کی اور حدیث کو ابا محمد عبد العزیز بن محمد حلوائی اور ابا سہل احمد بن علی ابیوروی اور حافظ ابا حفص عمر بن منصور اور حافظ ابا مسعود احمد بن محمد بن عبداللہ بجلی اور ابا القاسم میمون بن علی بن میمون اور ابا عبداللہ ابراہیم بن عل...