علمائے احناف  

حضرت جمال الدین محمود

حضرت جمال الدین محمود بن علی العجمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ محمود بن علی بن عبداللہ قیسرانی رومی المعروف بہ بالعجمی: جمال الدین لقب تھا۔علامۂ زمانہ،فقیہ محدث،ماہر علوم نقلیہ و عقلیہ تھے،قاہرہ میں تشریف لائے او تحصیل علوم میں مصروف ہوکر ماہر و باہر ہوئے۔عہدہ تدابیر امور اور قضاء حنفیہ کا آپ کے تفویض ہوا۔مدت تک درس تفسیرو حدیث کا دیتے رہے یہاں تک کہ ۷؍ماہ ربیع الاول ۷۹۹ھ کو فوت ہو گئے۔’’لمعات انوار‘‘ تاریخ وفت ہے۔ابن حجر عسقلا...

حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی رام پوری

حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی رام پوری  رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب:اسم گرامی: حضرت شاہ ابو سعید مجددی۔کنیت:ابوالمکارم۔لقب:مظہر یزداں،سند الاولیاء،امام العرفاء۔آپ کےنانا  حضرت شاہ محمد صدیقی ﷫ جونہایت ہی متقی وپرہیزگار اور جید عالم دین تھے۔انہوں نے بذریعہ مکاشفۂ باطنی آپ کانام ’’غلام غوث ‘‘ رکھا۔لیکن آپ  شاہ احمد سعید مجددی  کےنام سے معروف ہیں۔سلسلۂ  نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی ...

قاسم بن معن

    قاسم بن معن بن عبد الرحمٰن مسعود الصحابی الہذ لی کوفی ۔ کنیت آپ کی ابو عبد للہ تھی ۔ آپ حدیث میں ثقہ فاضل اور فقہ و عربیت و لغت و شعر میں امام کامل اور سخا و مروت وزبد میں بے نظیر تھے اور امام ابو حنفیہ کے ان اصحاب میں سے تھے جن کے حق میں امام موصوف انتم مسار قلبی و جلاء حزنی کے کلمات فرمایا کرتے تھے ۔ابو حاتم کہتے ہیں کہ آپ ثقہ صدوق اور مکثر الروایت تھے ۔حدیث کو اعمش وعاصم بن احول و عبد الملک بن عمیر و منصور بن معتمر و طلحٰہ بن یحٰ...

شیخ احمد مجد شیبابی

  حضرت شیخ احمدمجدشیبابی زہدوتقویٰ میں لاثانی تھے۔ خاندانی حالات: آپ حضرت شیخ احمدمجدشیبابی کی اولادسےہیں؟۔ والد: آپ کےوالدماجدکانام قاضی مجدالدین تھا،جوقاضی تاج الافضل بن شمس الدین شیبانی کے لڑکے تھے۔ پیدائش: آپ نارنول میں پیداہوئے۔ بھائی: آپ کےچھ بھائی تھے۔ تعلیم وتربیت: آپ کوکل علوم میں دستگاہ حاصل تھی۔آپ کومناظرہ کابہت شوق تھا۔جب آپ طالب علم تھے، اسی وقت سےآپ علماءکی صحبت میں رہتےتھےاوران سےبحث کرتےتھے۔بادشاہوں اورامیر...

طاشکبری زادہ

           احمد بن مصطفیٰ الشہیر بہ طاشکبری زادہ صاحب شقائق نعمانیہ: ماہِ ربیع الاول ۹۰۱؁ھ میں پیدا ہوئے،جب سن تمیز کو پہنچے تو انقرہ میں تشریف لیجاکر قرآن شریف کو پڑھنا شروع کیا اور اس وقت آپ کے باپ نے آپ کی کنیت ابی الخیر اور لقب عصام الدین رکھا پھر بروسا کو گئے جہاں بعض کتب صرف ونحو علاء الدین یتیم سے پڑھیں پھر جب آپ کے چچا قوام الدین قاسم بن خلیل بروسا کے مدرس ہوکر آئے تو آپ ان سےپڑھنے لگے چنا...

شیخ نور الحق

                شیخ نور الحق شیخ عبد الحق دہلوی: فقیہ محدث،جامع کمالات صوری و معنوی،فاضل متجر،عالم ماہر تھے اور تلمیذ و مرید و مقبول اپنے والد بزرگو اریگانۂ روزگار کے تھے،چونکہ صاحبقراں شاہ جہاں ایام  شاہزادگی سے آپ کے جوہر استعداد عالی سے اطلاع رکھتا تھا۔جب دکھن کو جانے لگا تو آپ کو اکبر آباد کا قاضی مقرر کرگیا چنانچہ آپ نے ایک مدت تک قضاء کے منصب کو جیسا کہ چاہئے،ادا کیا۔ تصانیف ب...

میر زاہد  

              میر زاہد بن قاضی محمد اسلم ہروی کابلی: فاضلِ اجل،عالم متجر،منطقی، صاحب ذہن ثاقب فکر صائب،تدقیق میں سابقین کے گوئے سبقت لے گئے تھے۔ہندوستان میں پیدا ہوئے،علوم اپنے باپ اور دیگر فضلائے ہندسے حاصل کیے۔۱۰۶۲؁ھ میں آپ کو شاہ جہان نے محرر وقائع کابل کی صدارت آپ کو سپرد ہوئی جہاں آپ نے  ہنگامہافادہ کا گرم کیا اور بہت سے طلبہ علم نے آپ سے فیض حاصل کیا،آپ کی تصنیفات سے حاشیۂ شرح مواق...

  محمد عبد الشکور پتلو

              ملا عبد الشکور پتلو: جامع علوم عقلیہ و نقلیہ۔،صاحب درع و تقی تھے، جوانی میں تحصیل علوم میں مشغول ہوکرخواجہ حیدر چرغی وغیرہ فضلاء سے استفادہ کیا اور تھوڑی سی مدت میں حقائق و دقائق علوم میں فائز ہوئے،اکثر درس منقولات اور فقہ میں اشتغال رکھتے تھے۔بادشاہ عالمگیر نے جو روپیہ واسطے علمائے کاشمیر کے بھیجا تھا اس میں آپ نے حصہ لینا قبو نہ کیا اور ۱۱۱۳؁ھ میں وفات پائی،ملا محمد اشرف نے جو...

صاحب شامی  

              سید محمد امین بن عمرو الشہیر بابن العابدین: اپنےز مانہ کے علامہ،فہامہ، فقیہ محدث،محقق مدقق،جامع علوم عقلیہ ونقلیہ تھے،علوم سید  شیخ سعید حلبی اور شیخ ابراہیم حلبی سے پڑھے اور حدیث و فقہ کی سندیں حاصل کیں اور ۱۲۴۹؁ھ میں کتاب رد المختار شرح در المختار المعروف بہ شامی تصنیف کی جو ایسی مقبول انام ہوئی کہ باوجود پانچ مجلد ضخیم ہونے کے دو دفعہ مطبوع ہوکر مشہتر ہوئی ہے علاوہ اس کے...

حضرت جمال الدین محمود حصیری

حضرت جمال الدین محمود بن احمد حصیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (صاحبِ وقایہ) محمود بن احمد بن عبدالسید بن عثمان بن نصر بن عبد الملک بخاری حصیری: ابو المحامد کنیت اور جمال الدین لقب تھا،باپ آپ کا تاجر کے نام سے معروف تھا اور بوریا بافوں کے محلہ میں رہا کرتا تھا۔آپ نے اپنے زمانہ کے امام فاضل،فقیہ متجر، محدث کامل تھے،آپ کے وقت میں ریاست مذہب کی آپ پر منتہیٰ ہوئی۔فقہ آپ نے حسن بن منصور قاضی خاں سے حاصل کی یہاں تک کہ کمالیت کے رتبہ کو پہنچے۔ اور صحیح مسلم ...