محمد بن حسن کاشانی
محمد بن حسن بن محمد کاشانی: برہان الدین لقب اور ابو عبداللہ کنیت تھی، امام فاضل ،شیخ کامل،فروع واصول کے حافظ تھے۔آپ کے وقت میں حدیث میں کوئی آپ سے اھفظ نہ تھا۔فقہ نجم الدین عمر نسفی تلمیذ صدر الاسلام ابی الیسر بزدوی سے پڑھی اور ۵۷۶ھ میں بغداد میں حج کے ارادے سے آئے اور وہاں حدیث کو نسفی سے لکھا۔آپ سے اشرف بن نجیب بن محمد ابو الفصل کاشانی اور شمس الائمہ محمد بن عبد الکریم تر کستانی المعروف بہ برہان الائمہ نے فقہ پڑھی۔کاشان ایک شہر عطیم الشان ہے ج...