علمائے احناف  

عبد العزیز فضلی  

              عبد العزیز[1] بن عثمان بن ابراہیم بن محمد بن احمد بن ابو بکر محمد فضل المعروف بہ فضلی ابو محمد کنیت تھی۔بڑے عالم فاضل فقیہ متجر عارف مذہب تھے۔ مدت تک بخارا قاضی رہے اور لگوگوں نے معاملہ قضاء میں آپ کی سیرت   1۔ ۔۔۔۔۔۔۔ (حدائق الحنفیہ)   ...

خسرو بلخی صاحب مسند

          حسین بن محمد خسرو بلخی: ابی عبداللہ کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام اور حافظ حدیث صاحب فضل و کمالیت جامع وعلوم و فنون عارف فروع و اصول وتھے۔امام ابو حنیفہ کے لیے ایک مسد دو جلدوں میں تخریج حسنہ کے ساتھ تالیف کی اور ۵۲۳؁ھ میں وفا ت پائی۔ ’’امام امت ‎‘‘تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

مسعود مصنف مختصر مسعودی

          مسعود بن حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: ابو سعید یا ابو المعالی کنیت اور کن الدین لقب تھا،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ کامل،شیخ کبیر محدث بے نظیر مرجع نوازل و نوادر،حسن السیرۃجمیل الامر تھے،فقہ،شمس الائمہ سرخسی سے پڑھی اور حدیث کو ابی القاسم عبید اللہ بن عمر خطیب اور ابی نصر محمد بن حسین با بلی کشانیں سے روایت کرتے تھے،آپ سے امام صدر شہید اور حسام الدین عمر بن عبدالعزیز نے روایت کی،مدت...

محمد بن احمد ریغدی مونی

           محمد بن احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی: بڑے عالم فاضل فقیہ محدث اور ان لوگوں میں سے تھے جو اپنے زمانہ میں سکون ووقار اور مخافظت صیانت و دیانت میں متفرد ہوئے ہیں،فقہ اپنے والد ماجد احمد بن عبد الرحمٰن سے اخذ کی اور حدیث کو اپنے جد امجد عبد الرحمٰن بن اسحٰق اور ابا سعد سلیمان بن ابراہیم بن احمد سرخسی وغیرہ سے سُنا،بخارا کی امامت و خطابت آپ کے تفویض ہوئی او وہیں ماہ جمادی الاولیٰ ۵۱۸؁ھ میں ف...

احمد خیز اخزی  

           احمد بن عبداللہ بن فضل خیز اخزی: ابو نصر کنیت تھی،فقیہ فاضلہ محدث کامل تھے اور جامع مسجد بخارا کی امامت آپ کے سپرد تھی،علوم اپنےباپ شاگرد ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ سبذ مونی سے حاصل کیے،آپ اکثر مجلس املاء کی منعقد کرتے اور روایت کو اپنے والد ماجد وابی الحسن مکی اور ابی بکر بن زنبور بغدادی سے بیان کرتے تھے،آپ کے بیٹے ابو بکر محمد بن ابو نصر نے تحدیث کی،وفات آپ کی ۵۱۸؁ھ میں ہوئی۔’’پیشرو‘&lsq...

محمد ہبتہ اللہ حلبی

           محمد بن ہبتہ اللہ بن [1]احمد بن یحییٰ عقیل حلبی: بڑے فقیہ زاہد تھے،۴۸۸؁ھ میں حلب کے قاضی ہوئے اور ۵۳۴؁ھ میں وفات پائی۔   1۔ ابن حدیم عقیلی ابو حاکم کنیت تھی ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  (حدائق الحنفیہ)...

خلف بن احمد

          خلف بن احمد[1]: کنیت آپ کی ابو القاسم تھی،علم عبد العزیز بلخی سےپڑھا یہاں تک کہ عراق میں معاملات مذہب اور خلاف اور علم اصول وفقہ میںلائق فائق اور عالم فاضل ہوئے۔مدت تک مشہد امام ابو حنیفہ میں مدرس رہے اور ۵۱۵؁ھ میں وفات پائی،’’شاہ دہر‘‘ تاریخ وفات ہے۔   1۔ ابو القاسم ضریر شلجی ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)  (حدائق الحنفیہ)...

محمد بن طاہر سمر قندی

          محمد بن طاہر بن عبد الرحمٰن بن حسن سغدی سمر قندی: فقیہ جید فاضل متجر تھے،سکونت آپ کی سمر قند کے محلہ لبادی میں تھی،فقہ آپ نے صدر الاسلام ابی الیسیر محمد بزدوی شاگرد اسمٰعیل بن عبدالصادق تلمیذ عبد الکریم بزدوی شاگرد رشید ابی منصور ما تریدی سے پڑھی اور نصف ماہ صفر ۵۱۵؁ھ میں وفات پائی۔’’شمع دودمان‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

محمد ارسابندی

          محمد بن حسین بن محمد ارسابندی: ابو بکر کنیت،فخر الدین لقب تھا مگر فخر القضاۃ کے لقب سے مشہور تھے،امام فاضل،عالم مناظر،فقیہ محدث،حسن الاخلاق، متواضع تھے،آپ کے وقت میں شہر مرو میں ریاست مذہب امام ابو حنیفہ کی آپ پر منتہی ہوئی۔فقہ علاؤ الدین مروزی صاحب ابیزید دبوسی سے پڑھی اور املا کیا اور حدیث کو سنا،بعد ۴۸۰؁ھ کے حج کر کے بغداد میں وارد ہوئے اور کتاب مختصر تقویم الادلہ تصنیف کی۔سمعانی شافعی نے ...

عثمان فضلی

          عثمان فضلی بن ابراہیم بن محمد بناحمد بن ابی بکر محمد بن فضل بن جعفر بن رجابن  زرعہ بخاری المعروف بہ فضلی: عالم صالح فقیہ محدث تھے۔۴۲۶؁ھ میں پیدا ہوئے،حدیث کو بکثرت بیان کیا اور عمر بھر افادہو اضافہ میں مشغول رہے اور بخارا  میں ۵۰۸؁ھ کو وفات پائی۔ ’’زینت بلدہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...