متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ

  ابن ضحرد بن ہودحنفی یمامی ہیں مدینہ میں رہتے تھے ان سے ان کے بیٹے منہال نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں گواہی دیتاہوں کہ اقیصر بن سلمہ پانی کاوہ ظروف لے کرآئے جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجاتھاپس انھوں نے مسجدفران(راوی کہتاہے)یامسجد مروان میں چھڑک دیا اس کو ابونعیم اورابوعمرنے بیانکیاہے۔ابن مندہ نے کہاہے کہ (ان کا نام)عبیداللہ بن صبرہ بن ہوذۃ ہے۔ ہوذہ کومیں خیال کرتاہوں کہ آخرمیں ہاہےاوریہی بہت صحیح ہے اورہوذہ یہ علی بادشاہ یمامہ ک...

سیّدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ

  ابن شقیر بن عبدالاسد بن بلال قریشی مخزومی ہیں واقعہ ٔ یرموک میں شہیدہوئےتھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے میں کہتاہوں کہ کچھ شک نہیں کہ ابوعمرنے اس بیان میں غلطی کی ہے کیوں کہ انھوں نے ان کوعبیداللہ بن سفیان بیان کیاہےاوراس بیان میں شقیرلکھاہے اورعبداللہ کوبن ابی سفیان بن عبدالاسد بیان کیاہے اور سب جگہ لکھا ہے کہ یہ واقعہ یرموک میں شہید ہوئے تھے سفیان بن عبدالاسدتومشہورہیں لیکن شقیرمشہورنہیں ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبیداللہ ابن سفیان رضی اللہ عنہ

   بن عبدالاسد قریشی مخزومی ہیں ان کانسب پہلے بیان ہوچکاہے جنگ یرموک میں شہید ہوئے اوریہ ہبار ابن سفیان کے بھائی ہیں۔ان کی کوئی روایت معلوم نہیں ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمر نے مختصرلکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبیداللہ ابن زید رضی اللہ عنہ

   بن عبدربہ عبداللہ کے بھائی تھے عبداللہ بن محمد بن زیدنے اپنے چچاعبیداللہ بن زیدسے روایت کرکےبیان کیاہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نےیہ چاہاکہ نمازکی اطلاع۱؎کاکوئی انتظام کریں عبداللہ بن زید آپ کے پاس حاضرہوئے اورعرض کیایارسول اللہ  میں اذان کے کلمات خواب میں دیکھے ہیں آپ نے فرمایاجاؤ(وہ کلمات)بلال کوبتادو انھوں نے بلال کوبتادیے پھررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سےعرض کیایارسول اللہ مجھی کو اذان خواب میں دکھائی گئی اور میں چاہت...

سیّدنا عبیداللہ ابن عبدالخالق رضی اللہ عنہ

   انصاری ہیں ان کا ذکرعبداللہ بن عمرکی حدیث میں ہے۔عطاء بن ابی رباح نے ابن عمر سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوسناآپ فرمارہے تھے کہ میرا خط شاہ روم کے پاس کون لے جائے گااس معاوضہ پر کہ اسے جنت ملے۔ابن عمرنے کہا ہے کہ ایک شخص انصاری جس کولوگ عبیدبن عبدالخالق کہتےتھے کھڑے ہوئے اورکہاکہ میں لے جاؤں گااگر مرجاؤں گاتومیرے لیے جنت ہے آپ نے فرمایاہاں تمہارے لیےجنت ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد ن...

سیّدنا عبیداللہ خالد رضی اللہ عنہ

  کے والدتھے سلمی ہیں یحییٰ اپنی سندکوابوبکریعنی احمد بن عمرو بن ضحاک تک پہنچاکر کتابتاً خبردی وہ کہتے تھے ہم سے عبدالوہاب بن ضحاک نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن عیاش نے عقیل بن مدرک سے انھوں نے خالد بن عبیدسلمی سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااللہ عزوجل نے تم کو تمھاری وفات کے وقت تیسراحصہ۱؎ تمھارے مال کا(اس واسطے)عنایت کیاہے کہ (اس کی وجہ سے)تمھاری نیکیوں میں زیادتی ہوجائے۔ ان کا ت...

سیّدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ

  حرب کے والد تھے ثقفی ہیں بعض لوگوں نے ان کوحرب بن عبیداللہ بیان کیاہے عطاء بن سائب نے حرب بن عبیداللہ سے انھوں نے اپنے والدسے روایت کی ہے وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (وفدمیں)آئے تھے اورکہتےتھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیایارسول اللہ مجھ کواسلام کی تعلیم کیجیے آپ نے (مجھ کواسلام)تعلیم فرمایاپھرعبیداللہ نے کہا کہ اسلام تو مجھ کومعلوم ہوگیامگرزکوۃ اورعشورکی کیاکیفیت ہے آپ نے فرمایاکہ عشورتونصاریٰ اور یہود پر مقرر...

سیّدنا عبیداللہ ابن حارث رضی اللہ عنہ

   بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب عبداللہ بن حارث ملقب بہ ببَّہ کے بھائی تھے زہری نے اعرج سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ہم نے عبداللہ بن حارث کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جونمازسب سے آخرمیں پڑھی وہ مغرب کی نمازتھی آپ نے پہلی رکعت میں (سورۂ)طوراوردوسری میں(سورۂ)قل یاایہاالکافرون پڑھی تھی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبیداللہ ابن تیہان رضی اللہ عنہ

   بن مالک بن عتیک بن عمرو بن عبدالاعلم بن عامربن زعوراء بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرویہ بن عمرونسیت بن مالک بن اوس انصاری اوسی ہیں  یہ ابوہیثم اورعبیدفرزندان تیہان کے بھائی تھے غزوۂ احد میں شریک تھے (ان کے بعد)زعوراء کی اولاد میں سے کوئی شخص باقی نہیں رہا اور ان کازمانہ گذرکیایہ زعورا عبدالاشہل کے بھائی تھے بعض نے بیان کیا ہے کہ ابوہیثم اور ان کے بھائی قضاعہ کے خاندان سے ہیں پھربلی کے خاندان سے واللہ اعلم۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6...