متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبیداللہ ابن مسلم رضی اللہ عنہ

   ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ یہ وہ شخص نہیں ہیں جن کی نسبت بیان کیا گیاہےکہ ان کے بیٹے نے ان سے روایت کی ہے ان کوعلی عسکری نے ذکرکیاہےجیساکہ ابوبکربن ابی علی نے بیان کیاہے اورانھوں نے اپنی سندکے ساتھ جہاد بن عوام سے انھوں نے حصین بن عبدالرحمن سے نقل کرکےروایت کی ہے وہ کہتے تھے میں نے عبیداللہ بن مسلم صحابی کو کہتے ہوئے سناکہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجوغلام اللہ تعالیٰ کی بھی اطاعت کرتاہےاوراپنےآقا کی بھی تابعد...

سیّدنا عبیداللہ ابن مسلم رضی اللہ عنہ

   قریشی مسلم کے والدتھے۔بعض لوگوں نے ان کومسلم بن عبیداللہ بیان کیاہے۔ ابوعمر نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن مسلم قریشی ہیں بیان کیاجاتاہے کہ حضرمی ہیں اورصحابہ میں ان کا ذکرکیا گیا ہےاورکہاہےکہ میں ان کے قریشی ہونے سے واقف نہیں ہوں اوراس میں کلام ہےاور کہا ہے کہ بعض لوگوں نےبیان کیاہےکہ یہ عبیدبن مسلم ایسے شخص ہیں جن سے روایت کی گئی ہے۔اگر یہ وہی شخص ہیں تواسدی ہیں اوراسد قریش کا ایک بطن ہے۔ابن مندہ اورابونعیم نے اپنی سندوں کے ساتھ ابونعی...

سیّدنا عبیداللہ ابن محصن رضی اللہ عنہ

  انصاری ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ہم کوابراہیم بن محمدبن مہران فقیہ وغیرہ نے اپنی سندوں کو محمدبن عیسیٰ بن سورہ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے ہم سے عمروبن مالک اور محمود بن خداش بغدادی نے بیان کیاوہ دونوں کہتے تھےہم سےمروان بن معاویہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے عبدالرحمن بن ابی شمیبلہ انصاری نے سلمہ بن عبیداللہ بن محمد بن انصاری حطمی سے انھوں نے اپنے والدسے جوصحابی تھے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکےبیان کیاک...

سیّدنا عبیداللہ ابن کثیر رضی اللہ عنہ

  محمدکےوالدتھے۔ان کے صحابی ہونےمیں اختلاف ہےسلیمان بن بلال نے سہیل بن ابی صالح سے انھوں نے محمد بن عبیداللہ سےانھوں نے اپنے والدسےروایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاجوشخص اللہ تعالیٰ کے پاس اس حال میں جائےگا کہ (وہ زندگی میں)شراب خورتھاتواللہ کے سامنےاس کی وہی حالت ہوگی جوبت پرست کی ہوتی ہے۔اس حدیث کومحمد بن سلیمان اصفہانی نے سہیل سے انھوں اپنے والدسےانھوں نےابوہریرہ سےروایت کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےلیکن ابوعمرنے ان ...

سیّدنا عبیداللہ ابن فضالہ رضی اللہ عنہ

   لیثی ہیں۔ابوموسیٰ نے کہاہے کہ ان کوابن مندہ نے عبداللہ کے نام میں بیان کیاہے اور ان کا نسب نہیں اورابن شاہین نے ان کوعبیداللہ کے نام میں بیان کیاہےاورااپنی سندکے ساتھ عدی بن فضل سے انھوں نے داؤدبن ابی  ہندسے انھوں نے ابوحرب بن ابی اسودویلی سے انھوں نے عبیداللہ بن فضالہ سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس(ایک سفرسے)آیاتوآپ نے فرمایاجس کو کوئی شناسا ہو وہ اپنے شناساکے یہاں اترے اورجس کا ک...

سیّدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ

  ابن عمربن خطاب بن نفیل قریشی عدوی ہیں ابوعیسیٰ ان کی کنیت تھی ان کانسب ان کے بھائی کے بیان میں گذرچکاہے یہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئےتھےقریش کے شہسواروں اوربہادروں میں سے تھے انھوں نے اپنے والداورحضرت عثمان بن عفان اورابوموسیٰ وغیرہم سے حدیث کی سماعت کی ہے زید بن اسلم نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر نے اپنے بیٹے عبیداللہ کودرے لگائے اورکہاتم نے اپنی کنیت ابوعیسیٰ رکھی ہے(تویہ بتاؤ)حضرت عیسیٰ کاکوئی باپ تھایہ ع...

سیّدنا عبیداللہ بن عدٰی رضی اللہ عنہ

  ا بن خیاربن عدی بن نوفل بن عبدمناف قریشی نوفلی ہیں ان کی والدہ ام قتال بنت البدبن ابی العیص عتاب بن اسید کی بہن تھیں یہ  رسول خدا صلی اللہ علیہ  وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھے اورولیدبن عبدالملک کے زمانے میں وفات پائی مدینہ میں حضرت علی کے مکان کے پاس ان کا مکان تھاانھوں نے حضرت عمراورعثمان رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ ہم کو مکی بن وہاب بن شبہ نحوی نے اپنی سند کویحییٰ بن یحییٰ تک پہنچاکرامام مالک سے انھوں نے ابن شہاب سے انھوں...

سیّدنا عبیداللہ ابن عبید رضی اللہ عنہ

  بن تیہان بعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ عبیداللہ عتیک کے بیٹے تھے کیوں کہ عبیدکے بیان میں عتیک کو بھی بیان کیاہے ان کا نسب عبیداللہ بن تیہان کے نام میں گذرچکاہے اورابوہثیم کے بھتیجے تھےواقعہ یمامہ میں شہیدہوئے تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبیداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ

   بن عبدالمطلب بن ہاشم قریشی ہاشمی ہیں یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے چچازادبھائی تھے ان کی والدہ لباب کبری ام الفضل بنت حارث تھیں۔ان کی کنیت ابومحمد تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھااورآپ کی حدیثیں بھی ان کویادتھیں۔یہ اپنے بھائی عبداللہ سے بہت چھوٹے تھے بعض لوگوں نے بیان کیاہےکہ عبداللہ اورعبیداللہ کی پیدائش میں ایک سال کافرق تھاہم کو ابویاسر بن ابی حبہ نے اپنی سند کو عبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے مجھ سےمیرے ...