متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالرحمن ابن عثمان رضی اللہ عنہ

   مظعون حمجی ہیں ان کا نسب انشاء اللہ تعالیٰ ان کے والد کے تذکرہ میں بیان کیاجائےگا۔ ان کی اور ان کے بھائی سائب بن عثمان کی والدہ خولہ بنت حکیم بن امیہ بن حارثہ بن اوقص سلمیہ تھیں ان عبدالرحمن کاکسی نے ذکرنہیں کیاہے اورمیں نے ان کوذکرکیاہے کیوں کہ ان کے والد نے مدینے   ۲ ھ؁ میں وفات پائی تھی اور ان کی والدہ مدینہ میں موجود تھیں پس بلاشک  یہ عبدالرحمن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں موجودتھےاور کئی برس کا سن تھاواللہ ا...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عثمان بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

   قریشی تیمی ہیں طلحہ بن عبیداللہ کے بھتیجے تھے ان کی والدہ عمیرہ بنت جدعان عبداللہ بن جدعان کی بہن تھیں واقعہ حدیبیہ میں اسلام لائے تھےبعض لوگ کہتے ہیں کہ فتح مکہ میں اسلام لائے تھےاورابوعبیدہ بن  جراح کے ساتھ واقعہ یرموک میں شریک تھے معاذ اور عثمان ان کے بیٹے تھے ان دونوں نے ان سے روایت کی ہے اوران سے سعیدبن مسیب اورابوسلمہ اوریحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب نے روایت کی ہے یہ عبداللہ بن زبیرکے ساتھیوں میں سے تھے اور انھیں کے ساتھ شہی...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عتاب رضی اللہ عنہ

   بن اسید بن ابی العیص بن امیہ بن عبدشمس قریشی اموی ہیں ان کی والدہ جویریہ نبت ابی جہل تھیں جن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نکاح کرناچاہاتھامگررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم  نے (نکاح کرنے سے)منع فرمایااس کے بعدعتاب نے ان کے ساتھ نکاح کرلیااور ان سے یہ عبدالرحمن پیداہوئے یہ حضرت عائشہ کے ساتھ جنگ جمل میں شریک تھےاورنمازمیں ان لوگوں کے امام تھے جنگ جمل میں بمقام بصرہ شہیدہوئے جب حضرت علی نے ان کو مقتول دیکھاتوکہا یہ قوم کے یعسوب(سردار)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبیدن رضی اللہ عنہ

  میری ہیں ان کاشمار اہل شام میں ہےابن ابی عاصم نے ان کو احاد میں ذکرکیاہے ابونعیم نے ان کوعلیحدہ بیان میں لکھاہےہم کوابوموسیٰ نے اجازتاًخبردی ہے وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سےعبدالرحمن بن ابی بکراوراحمد بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے عبداللہ بن محمد بن محمد نے بیان کیا ہے وہ کہتے تھےہم سے احمد بن عمرو بن ابی عاصم نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے عمروبن عثمان نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے بقیہ نے بیان کیا وہ کہتے ت...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبیداللہ رضی اللہ عنہ

   بن عثمان بن عمروبن کعب بن سعد بن مرہ قریشی تیمی طلحہ بن عبیداللہ کےبھائی تھے اور صحابی تھے جنگ جمل میں ماہ جمادی الاخری۳۶ھ؁ میں شہیدہوئے اور اسی واقعۂ جمل میں ان کے بھائی طلحہ بھی شہیدہوئے۔اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبد رضی اللہ عنہ

  بعض لوگ ابن عبیدبیان کرتے ہیں یہ راشدکے والد تھے اوران کی کنیت ابومعاویہ تھی ان سے ان کے بیٹے عثمان نے روایت کی ہے ان کی حدیث اہل شام سےمروی ہے عثمان بن محمد نے اپنے والد محمد بن عثمان سے انھوں نے والد عثمان بن عبدالرحمن سے انھوں نے اپنے والد عبدالرحمن بن ابی راشد بن عبیدسے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں اپنی قوم کے سوسواروں کے ساتھ رسول خدا صلی  اللہ علیہ وسلم کے پاس آیاتھاجس وقت ہم لوگ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچے توٹھ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبیدقاری رضی اللہ عنہ

   ہیں قارہ ہون بن خزیمہ برادراسدبن خزیمہ کی اولادکوکہتے ہیں یہ عبدالرحمن رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں پیداہوئے تھے مگرانھوں نے نہ تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنی اورنہ آپ سے کوئی روایت کی واقدی نے ان کوصحابی کہاہے۔اوراپنی کتاب طبقات میں ان لوگوں کاذکرکیاہے جورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں پیداہوئے تھےاورکہاہےکہ یہ عبدالرحمن حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں عبداللہ بن ارقم کے ساتھ بیت ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن عبدزب رضی اللہ عنہ

   انصاری ہیں ان کوصرف ابن عقدہ نے بیان کیاہے ہم کوابوموسیٰ نے اجازتاً خبردی وہ کہتے تھے ہمیں سید ابومحمد یعنی حمزہ بن عباس نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں احمد بن فضل مصری نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے عبدالرحمن بن محمد مدینی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے احمد بن محمد بن سعید نے بیان کیاوہ کہتے تھےہم سے محمد بن اسمعیل بن اسحاق راشدی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے محمد بن خلف نمیری نے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے علی بن حسن عبدی نے اصبغ بن نباتہ سے نق...

سیّدنا عبدالرحمن ولد عبداللہ رضی اللہ عنہ

   کے والد ہیں ان کانسب کسی نے نہیں بیان کیاہے۔ابوعمران محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے داداسےجوصحابی تھےروایت کی وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسم نے ایک جماعت کی طرف دیکھا اورپوچھایہ کون لوگ ہیں لوگوں نے عرض کیاکہ قبیلۂ ازد کے لوگ ہیں فرمایاقبیلۂ ازد کے لوگ تمھارے پاس آئے ہیں وہ بہت اچھی صورت والے ہیں اور شیریں کلام اور خندہ پیشانی ہیں پھردوسرے گروہ کی طرف دیکھ کرپوچھا یہ کون ہیں لوگوں نے عرض کیاقبیل...