متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عبدالرحمن ابن شبلی رضی اللہ عنہ

   بن عمروبن زیدبن نجدہ بن مالک بن لودان بن عمروبن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی بنومالک بن لوذان کو بنوسمیعہ بھی کہتے ہیں اورایام جاہلیت میں یہ لوگ بنوالصماء کہے جاتے تھے صماء قبیلہ مزنیہ کی ایک عورت تھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کا نام بنی سمیعہ رکھا ان کے بھائی عبداللہ بن شبل صحابی تھےیہ(عبدالرحمن) شام میں فروکش ہوئے تھے ان سے تمیم بن  محمود نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے (سجدہ میں)کوے کی طرح چون...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سیحان رضی اللہ عنہ

   بعض لوگوں نے ان کو ابن سحان کہاہے یہ بنی انیف کے بھائی تھے یہ (بنی انیف)قبیلہ بلی کی شاخ ہےیہ وہ شخص ہیں جنھوں نے ایک صاع خرمے خیرات دیے تھے اور منافقوں ان پرطعنہ زنی کی تھی۔ان کی کنیت ابوعقیل تھی محمد بن سائب نے ابوصالح سے انھوں نے عبداللہ بن عباس سے اللہ تعالیٰ کے اس قول الذین یلمزون المطوعین من المومنین فی الصدقات(کی  تفسیر میں روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ پڑھااور لوگوں کوصدقہ دینے کی ترغیب دلائی ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سہل بن زید رضی اللہ عنہ

  بن کعب بن عامر بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ انصاری ہیں اس نسب کوواقدی نے بیان کیاہےان کی والدہ لیلیٰ بنت نافع بن عامرتھیں ابوعمرنے کہاہے کہ یہ عبدالرحمن غزوۂ بدر میں  شریک تھے ابونعیم کہتےہیں کہ غزوۂ احد اور خندق اور ان کے علاوہ سب غزوات میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے یہ وہ عبدالرحمن ہیں جنکوسانپ نے کاٹ لیاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمارہ بن حزم سے فرمایاکہ تم ان کی جھاڑپھونک کروعتبہ بن غزوان کے مرنےکے بعد ان (عبدالر...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سہل رضی اللہ عنہ

  بن حنیف انصاری ہیں ان کے والد کے ذکرمیں ان کا نسب بیان ہوچکاہے۔ابن داؤد نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہےمگرصحیح نہیں ہے۔ان کے والد اور ان کے بھائی ابی امامہ صحابی تھے۔ہاں انھوں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاتھا۔ابوحازم نے عبدالرحمن بن سہل بن حنیف سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر آیت ۱؎ واصبرنفسک مع الدین عدعون ربہم بالغداوۃ والعشینازل ہوئی اس وقت آپ اپنے کسی مکان میں تشریف رکھتے تھے(بعدنزول اس آیت کے)پس آپ ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سنتہ رضی اللہ عنہ

   اسلمی ہیں۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ہم کوابویاسر نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے احمد ابن ہیثم بن خارجہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے اسمعیل بن عیاش نے بیان کیا انھوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ سے انھوں نے یوسف بن سلیمان سے انھوں نے اپنی دادی میمونہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن سنتہ سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناکہ شروع ہوا اسلام غربت کی حالت میں اور ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سندر رضی اللہ عنہ

  ۔اسودکے والدتھے۔سندررومی تھےاورزنباع جذامی کے غلام تھےاور زنباع جذامی روح کے والد تھے طبرانی نے ان کانام عبدالرحمن بیان کیاہے اور دوسروں نے عبداللہ کہاہے ان سے یہ حدیث اوپرنقل ہوچکی ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطوردعاکے فرمایا)قبیلئہ اسلم کواللہ سلامت رکھے۔ان کاتذکرہ ابونعیم اور ابوموسیٰ نے لکھاہے۔اورابوموسیٰ نے کہاہے کہ ابن مندہ نے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں کیاہے جن کانام معلوم نہیں ان کی حدیث اسلم وغفارکے ذکرمیں مروی ہے۔ (اسد الغابۃ ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سمیرہ رضی اللہ عنہ

   بعض نے سمیربیان کیاہے۔ان کاذکرصحابہ میں کیاگیاہےمگران کا صحابی ہوناصحیح نہیں۔ سری بن یحییٰ نے قبصیہ سے انھوں نے سفیان سےانھوں نے عون بن ابی حجیفہ سے انھوں نے عبدالرحمن بن سمیرہ یاسمیرسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکیاتم میں سے کوئی شخص ایسانہیں کرسکتاکہ جب کوئی شخص (ناحق) اس کے قتل کا ارادہ سے آئے تو(اس کے سامنے)اپنی گردن بڑھادے(کہ لے کاٹ لے اگرایسا کروگے توبہت مناسب ہے ...

سیّدنا عبدالرحمن ابن سعید رضی اللہ عنہ

   بن یربوع بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم قریشی مخزومی ہیں۔ان کا نام صرم تھا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھابعض کہتے ہیں کہ ان کے والد کانام صرم تھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کرسعیدرکھا۔اورابوعمرنے کہاہے کہ یہی صحیح ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ

  ابن سعدبن منذراوربعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عمروبن سعد بن منذر بن سعد بن خالد بن ثعلبہ بن عمروبن خزرج بن ساعدہ انصاری ساعدی ہیں۔ان کی کنیت ابوحمیدتھی یہ اپنی کنیت سے زیادہ مشہورتھے۔ان کے نام میں اختلاف ہےامام احمد بن حنبل نے توجیساہم نے بیان کیا ہے ویساہی کہاہے مگربخاری نے ان کا نام منذر کہاہے۔ان سے جابربن عبداللہ اورعباس ابن سہل اور عروہ بن زبیر وغیرہم نےروایت کی ہےابوزبیرنے جابرسے انھوں نے حمدی ساعدی سے روایت کی ہے کہ عبدالرحم...

سیّدنا عبدالرحمن ابن ابی سبرہ رضی اللہ عنہ

  اورابوسبرہ کا نام یزیدہے وہ ابن مالک بن عبداللہ بن سلمہ بن عمروبن ذہل بن مروان بن جعفی ہیں۔ان عبدالرحمن کا شماراہل کوفہ میں ہے ان کانام عزیرتھا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن رکھااورفرمایاجونام اللہ کوبہت پسند ہیں وہ عبداللہ وعبدالرحمن ہیں یہ عبدالرحمن خثیمہ کے والد تھے۔ہم ان کے والد ابوسبرہ کا ذکرباب الکنیت میں انشاء اللہ تعالیٰ بیان کریں گےاور ان کے بھائی سبرہ بن ابی سبرہ کاذکرہم پہلے بیان کرچکے ہیں۔یہ قول ابوعمرکاتھا۔ہم کو عبد...