سیّدنا عبدالرحمن خطمی رضی اللہ عنہ
۔موسیٰ کے والد ہیں۔حعید بن عبدالرحمن نے موسیٰ بن عبدالرحمن خطمی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے محمد بن کعب قرظی کواپنے والد سے پوچھتے ہوئے سنا کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے آپ نے قماربازی کی بابت کیاسناہے ان کے والد نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ۱؎یہ ایک نہایت لطف وکرم کاخطاب ہے تمام گناہوں کی بخشش کاپروانہ ہے ایسالطف وکرم کا خطاب صرف اسی شخص کے ساتھ ہوتاتھاجسکی آئندہ زندگی کی حالت اللہ ورسول نے جانچ لی ہوتی تھی اہل بدرکے لیے ب...