متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) حارثہ (رضی اللہ عنہ)

ابن شراحیل بن کعب بن عبد العزی بن امرء القیس بن عامر بن نعمان کلبی۔ والد ہیں زید بن حارثہ غلام نبی ﷺ کے۔ انک ا نسب اسامہ بن زید کے نام میں گذر چکا ہے۔ نبی ﷺ کے حضور میں اپنے بیٹے زید کو لینے آئے تھے پھر مسلمان ہوگئے۔ اسامہ بن زیدنے اپنے والد زید بن حارثہ سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے ولد حارثہ کو اسلام کی ترغیب دی تو انھوں نے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت دی۔ انک ا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارثہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن سہل بن حارث بن قیس بن عامر بن مالک بن لوذان بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس غزوہ احد میں شریک تھے ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور عدوی نے کہا ہے کہ تمام اہل مغازی کا اتفاق ہے کہ یہ احد میں شریک تھے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارثہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن زید۔ انصاری۔ بدری۔ محمد بن اسحاق مسیبی نے محمد بن فلیح سے انھوں نے موسی بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان لوگوں کے ذیل میں جو انصار کے قبیلہ بنی حارث بن خزرج سے شریک بدر تھے حارث بن زید بن ابی زہیر ابن امرء القیس کا نام بھی نقل کیا ہے۔ مسیبی کی روایت میں ان کا نام حارثہ ہی بتایا گیا ہے اور ابراہیم بن منذر کی روایت میں ان کا نام خارجہ ہے اور ابن اسحاقنے ایسا ہی کیا ہے۔ ابو نعیم نے ان کا تذکرہ یہیں لکھاہے اور ابن مندہ اور ابو عمر نے خار...

(سیدنا) حارثہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن ربیع عبدان نے اور ابن علی نے ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے یعنی بفتح راء و تخفیف حالانکہ یہ لفظ ربیع ہے بضم راء و تشدید بائ۔ یہ ان کی والدہ کا نام ہے۔ حماد نے ثابت سے انھوں نے حضرت انس سے روایت کی ہے کہ حارثہ بن ربیع بدر کے دن تماشہ دیکھنے کو آئے تھے اس وقت یہ بچے تھے کسی کا تیر ناگہان ان کے گلے میں لگ گیا اور یہ شہید ہوگئے تو ان کی ماں ربیع آئیں اور انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ آپ جانتے ہیں کہ حارثہ اسے مجھ کو کس قدر محبت تھی پس اگر وہ ...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن حذام۔ عبدان نے ان کو ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نبی ﷺ سے ملے تھے اور آپ کو ایک شکار جو خود انھوں نے کیا تھا ہدیہ میں دیا تھا حضرت نے اسے لے لیا اور نوش فرمایا اور رسول خدا ﷺ نے ان کو ایک عدنی عمامہ دیا تھا۔ انکا شمار اہل شام میں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے مختصر کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارثہ (رضی اللہ عنہ)

  بزیادت با۔ یہ بیٹے ہیں اضب ذکوانی کے۔ اہل جزیرہ میں سے ہیں۔ ان کی حدیث عبداللہ بن یحیی ابن حارث بن اضبط نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ان کی حدیث حسن بن موسی اشیب نے حماد بن سلمہ سے انھوں نے ثابت سے انھوں نے حبیب بن حبیعہ سے انھوں نے حارث سے رویت کی ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس بیھا ہوا تھا اس طرف سے ایک اور شخص کا گذر ہوا تو اس بیٹھے ہوئے شخص نے کہا کہ یارسول اللہ میں اس شخص کو خدا کے لئے دوست رکھتا ہوں رسول خدا ھ نے فرمایا کہ کیا تم نے س کو اس کی اطلاع کر دی ہے اس نے کہا نہیں تو آپ نے فرمایا تم اس کو اس کی اطلاع کر دو چنانچہ اس شخص نے جاکر کہا کہ میں تم کو خدا کے لئے دوست...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن یزید۔ قریشی عامری۔ عامر بن نومی کے خاندان سے ہیں۔ انھیں کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی وما کان لمومن ان تقبل مومنا الاخطاء (٭ترجمہ کسی مسلمان کو جائز نہیں ہے کہ کسی مسلمان کو قتل کر دے مگر دھوکہ سے) اس کا واقعہ اس طرح پر ہے کہ بقصد ہجرت نبی ﷺ کی طرف چلے راستے میں ان کو عیاش بن ابی ربیعہ ملے یہ ان لوگوں میں تھے جو مکہ میں ابوجہل کے ساتھ مل کے عیاش کو ستیا کرتے تھے عیاش نے ان پر نمور اٹھائی وہ ان کو کافر سمجھتے تھے (چنانچہ ان کو قتل کر د...

(سیدنا) حارث ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن یزید بن سعد بکری۔ ابن شاہین نے اور سراج نے اور عسکری مروزی نے ان کا ذر صحابہ میں کیا ہے ہمیں عبد الوہاب بن ہبۃ اللہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد بن حنبل سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں زید بن حباب نے خبر دی وہ کہت یتھے مجھ سے ابو المنذر نے عاصم بن جلدلہ سے انوں ن ابو وائل سے انھوں نے حارث بن یزید بکری سے روایت کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے میں علاء بن حضرمی کی شکایت کرنے کو (نبی ﷺ کی طرف)...