متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن نبیہ۔ ابو عبدالرحمن سلمی نے ان کا ذکر اہل صفہ میں کیا ہے۔ انس بن حارث بن نبیہ نے اپنے والد حارث بن بنیہ سے جو نبی ﷺ سکے اصہاب میں سے تھے اور اہل صفہ میں س تھے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ سے سنا اس وقت حسین آپ کی گود میں  تھے آپ فرماتے تھے کہ میرا یہ فرزند سرزمیں عراق میں شہید یا جائے گا جو شخص اس وقت کو پائے وہ اس کی مدد کرے چنانچہ انس بن حارث حضرت حسین کے ساتھ شہید ہوئے انس بن حارث سے یہ بھی مروی ہے کہ انھوں نے ...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ملیکی۔ ان کی حدیث یزید بن عبداللہ بن حارث نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا حارث ملیکی سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا گھوڑے کی پیسانیوں میں خیر و کامیابی قیامت تک وابستہ ہے اور ان کے مالکوں کو اس کا بدلہ ملے گا ان کا تذکرہ ابو عمر نے مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح جمحی۔ مہاجرین حبش میں سے ہیں ان کو ابن مندہ نے ذکر کیا ہے انھوں نے عکرمہ سے انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جن لوگوں نے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی ان میں قبیلہ بنی جمح بن عمر سے حارث بن معمر بن حبیب بھی تھے اور ان کے ساتھ ان کی بی بی تھیں جو مظعون کی بیٹھی تھیں۔ سرزمیں حبش میں ان کے بطن سے حاطب پیدا ہوئے تھے۔ اس حدیث کو ابن لہیعہ نے ابو الاسود سے انھوں نے عروہ سے روایت کیا ہے۔ ان ...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معلی۔ انصاری۔ کنیت ان کی ابو سعید۔ خلیج بن سعید بن حارث بن معلی نے ان کا نام بیان کیا ہے۔ حفص بن عاصم نے ابو سعید بن معلی سے روایت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا سبع مثانی اور قرآن عظیم جو مجھ کو دیا گیا ہے اس سے مراد سورہ الحمد ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور کنیت کے باب میں ان شاء اللہ تعالی ان کا ذکر آئے گا۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معاویہ۔ جن کا ذکر صحابہ بن ہے عبدہ بن صامت کی حدیث میں حسن نے مقدام رہاوی سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ عبادہ اور ابو الدرداز اور حارث بن معاویہ بیٹھے ہوئے تھے ابو الدرورا نے کہا کہ تم میں سے کسی کو اس دن کا واقعہ یاد ہے جب رسول خدا ﷺ نے غنیمت کے اونٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر ہمیں نماز پڑھائی تھی عبادہ نے کہا ہاں مجھے یاد ہے پھر انھوں نے بیان کیا کہ کہ رسول خدا ﷺ نے غنیمت کے ایک اونٹ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھائی پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو ا...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن معاذ بن نعمان بن امراء القیس بن زید بن عبد الاشہل۔ اوسی اشہلی سعد بن معاذ کے بھائی ہیں صحابی ہیں۔ غزوہ بدر میں شریک تھے یہ تین بھائی تھے سعد اور حارث اور اوس۔ عروہ نے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عبد الاشہل سے جنگ بدر میں شریک تھے حارث بن معاذ بن نعمان کا نام بھی کہا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن مضرس بن عبد رزاح۔ انھوں نے بیعۃ الرضوان (٭واقعہ حدیبیہ میں آنحضرت ﷺ نے ایک درخت کے نیچے تمام صحابہس ے بیعت لی تھی الہ نے اس بیعت والوں سے اپنی رضامندی کی خبر دی اسی لئے اس کو بیعۃ الرضوان کہتے ہیں) کی تھے اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک رہے اور جنگ قادریہ میں شہید ہوئے۔ ان کی اولاد بھی تھی یہ عدوی کا قول ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن مسلم بن حارث تمیمی۔ بعض لوگ ان کو مسلم بن حارث کہتے ہیں مگر پہلا ہی قول صحیح ہے کنیت ان کی ابو مسلم ہے۔ ان کی حدیث ہشام بن عمار نے ولید بن مسلم سے انھوں نے عبدالرحمن بن حسان کنانی سے انھوں نے مسلم بن حارث بن مسلم تمیمی سے رویت کی ہے کہ ان کے والد نے ان سے بیان کیا کہ رسول خدا ﷺ نے انھیں ایک لشکر کے ہمراہ بھیجا۔ (یہ کہتے تھے) جب ہم مقام صفاء میں پہنچے تو میں نے اپنے گھوڑے کو تیز کر دیا اور اپنے ساتھیوں سے پہلے مقام زمیں میں جاکے حریف کے...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن مسعود بن عبدہ بن مظہر بن قیس بن امیہ بن معویہ بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف۔ انصاری اوسی۔ صحابی ہیں۔ جسر کے دن حضرت ابو عبیدہ کے ہمراہ شہید ہوئے۔ اس کو طبری نے ابن شہاب اور ابن اسحاق سے نقل کیا ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اس الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)

  ابن مخلد۔ عبدان نے اور ابن شاہین نے ان کو صحابہ میں ذکر کیا ہے حالانکہ یہ تابعی ہیں۔ احمد بن یحیی صوفی نے محمد بن بشر سے انھوںنے سفیان بن سعید سے انھوں نے سہیل سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حارث بن مخلد سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص عورتوں کی دبر میں ادخال کرے گا قیامت کے دن اللہ عزوجل اس کی طرف (رحمت کی) نظر نہ کرے گا۔ احمد بن یحیی نے اس کو اسی طرح مرسل روایت کیا ہے۔ اور معاویہ بن عرو نے محمد بن بشیر...