سیّدنا قبیصہ رضی اللہ عنہ
ان کا نسب نہیں بیان کیاگیا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اورکہاہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھےاورآپ سےکچھ مسائل پوچھے تھےان سے ابن عباس نے روایت کی ہے بعض لوگ کہتےہیں کہ یہ ہلالی ہیں۔ہمیں ابوالبرکات یعنی حسن بن محمدبن ہبتہ اللہ دمشقی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالعشائر محمد ابن خلیل بن فارس قیسی نے خبردی وہ کہتےتھے ہمیں ابوالقاسم علی بن محمد بن علی بن ابی العلأ مصیصی نے خبردی وہ کہتےتھےہمیں ابومحمدیعنی ...