(سیدنا) حارث (رضی اللہ عنہ)
ابن ضرار۔ اور بعض لوگ ان کو ابن ابی ضرار کہتے ہیں۔ خزری ہیں مصطلقی ہیں۔ کنیت ان کی ابو مالک ہے ان کا شمار اہل حجاز میں ہے۔ ہمیں عبد الوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن سابق نے عیسی بن دینار سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کر کے بیان کیا کہ انھوں نے حارث بن ابی ضرار سے سنا کہ وہ کہتے تھے میں رسول خدا ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے مجھے اسلام کی ترغیب...