متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

    ابن ثعلبہ انصاری خزرجی بیاضی۔ بدر میں شریک تھے عبید اللہ بن ابی رافع نے ان لوگوںکے نام میں جو حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ صفین میں شریک تھے قبیلہ بنی بیاضہ سے جبلہ بن ثعلبہ کانام بھی لکھا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے لکھا ہے اور ابو نعیم نے تاریخ میں ان کو جبلہ بن خالد بن ثعلبہ بن خاکد لکھا ہے وہ یہی ہیں صرف ان کے باپ کا نام نہیں لکھا۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن اشعر خزاعی کعبی۔ انکے والد کے نام میں ختلاف ہے۔ واقدی نے کہا ہے ہ یہ کرز بن جابرکے ہمراہ مکہ کیراستے میں فتح مکہ کے سال شہید ہوئے۔ یہ ابو عمرکا قول ہے اور بعض لگوں نے کہا ہے کہ (کرز بن جابر کے ساتھ) جو شہید ہوئے (وہ یہ نہ تھے بلکہ) خنیس بن اشعر تھے اور یہی صحیح ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبلہ (رضی اللہ عنہ)

  بزیادت ہائ۔ یہ جبلہ بیٹے ہیں ازرق کندی کے اہل حمص میں سے ہیں۔ ان سے راشد بن سعد نے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک دیوار کے سامنے نماز ڑھی جس میں پتھر بہت تھے آپنے ظر کی یا عصر کی نماز پڑھی پھر جب آپ دو رکعتوںکے بعد بیٹھے تو آپ کو بچھو نے ڈنک مار دیا کہ آپ بے ہوش ہوگئے لوگوں نے آپ پر پڑھ پڑھ کے پھونکنا شروع کیا جب آپ کو افاقہ ہوا تو آپنے فرمایا کہ اللہ عزوجل نے مجھے شفا دی تمہاری جھاڑ پھونک سے کچھ نہیں ہوا ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد ال...

(سیدنا) جبل (رضی اللہ عنہ)

  ابن جوال بن صفوان بن بلال بن اصرم بن ایاس بن عبد غنم بن حجاش بن بجالہ بن مازن بن ثعلبہ بن سعد بن ذبیان شاعر۔ ذبیانی ثم الثعلبی۔ ابن اسحاق نے ان کا ذکر لکھا ہے۔ ہمیں ابو جعفر عبید اللہ بن علی بن علی نے اپنیسند سے یونس بن بکیر سے انھوں نے محمد بن اسحاق سے رویت کی کہ پھر وہ یعنی بنی قریضہ کے لوگ (قلعہ سے) اتارے گئے اور ان کو قید کر لی اور (اس کے بعد) ان کے قتل کی پوری کیفیت بیان کیا ور انھوں نے کہا ہے کہ جبل بن جوال ثعلبی نے یہ شعر موزوں کیا۔...

(سیدنا) جبر (رضی اللہ عنہ)

  کندی۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے ابن مندہ پر اسدراک کرنے کے لئے لکھا ہے اور عبدالملک بن عمیر سے انھوں نے (قبیلہ) کندہ کے ایک شخص سے جن کا نام ابن جبر کندی ہے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ وفد میں تھے اور یہ کہ نبی ﷺ نے سکون اور سکاسک پر دیائے مغفرت فرمائی اور فرمایا تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں جن کے دل نرم ہیں اور قلب رقیق ہیں (دیکھو) ایمان یمنی ہے اور حکمت (بھی) یمنی ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عتیک۔ بعض لوگ ان کو جابر کہتے ہیں۔ یہ جبر بیٹیہیں عتیک بن قیس بن حارث بن مالک بن زید بن معویہ بن مالک بن عوف عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے اور بعض لوگ کہتے ہیں یہ جبر بیٹے ہیں عتیک بن قیس بن حارث ابن امیہ بن زیدبن معویہ کے۔ انصاری اوسی عمری معاوی۔ ماں ان کی جمیلہ بنت زید بن صیفی بن عمرو بن حبیب بن حارثہ بن حارث فصاریہ میں بدر میں اور تمام مشاہد میں رسول خدا ﷺ کے ہمراہ شریک تھے اور مدینہ میں آپ کی وفات تک ہے ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ جاب...

(سیدنا) جبر (رضی اللہ عنہ)

  ابن عبداللہ قبطی۔ ابو بصرہ غفاری کے غلام تھے۔ یہی ہیں جو مقوقس (شاہ اسکندریہ) کی طرف سے  قاصد بن کر آئے تھے اور ان کے ہمراہ ماریہ قبطیہ (آئی) تھیں یہ ابو سعید بن یونس کا قول ہے۔ امیر ابو نصر نے کہا ہے کہ جبر بن عبداللہ قبطی بنی غفار کے غلامت ھے مقوقس کی طرف سے قاصد بن کے ماریہ قبطیہ کو لے کے نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے وار بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ ابو بصرہ کے مولی تھے اور ابن یونس نے کہا ہے کہ قبیلہ غفار کی ایک قوم کہتی ہے کہ یہ ہم ...

(سیدنا) جبر (رضی اللہ عنہ)

  کنیت ان کی ابو عبداللہ ہے۔ زہری نے عبداللہ بن جبر سے انھوں نے اپنے والد سے رویت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی چنانچہ جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا کہ اے جبر اپنے پروردگار کی باتیں سنو اور (یہ کہہ کے) یقین کے ساتھ آپ نے مجھے وہ کلام جانفزا سنا دیا۔انکا تذکرہ ابو احمد عسکری نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جبر (رضی اللہ عنہ)

  ابن انس بدری ہیں۔ ابو نعیمنے کہا ہے کہ ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمس ے حضرمی نے بیان کیا کہ انھوںنیعبید اللہ بن ابی رافع کی کتاب میں منجملہ ان لوگوں کینام کے جو حضرت علی کیہمراہ جنگ صفین میں شریک تھے جبر بن انس کا نام بھی دیکھا جو بدری تھے قبیلہ بنی زریق سے۔ ابو موسینے کہا ہے کہ بعض لوگ ان کو جزء بن انس کہتے ہیں۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...