متفرق صحابہ کرام  

(سیدنا) جندب(رضی اللہ عنہ)

  ابن حیان کنیت ان کی ابو رمثہ ہے۔ تمیمی ہیں بنی امرء القیس بن زید بن مناہ بن تمیم سے ان کے نام میں اختلاف ہے۔ برقی نے ان کا نام یہی بتایا ہے اور ابو عبداللہ ابن مندہ نے رفاعہ کے نام میں ان کا ذکر لکھا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے اسی طرح مختصر لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

(سیدنا) جندب (رضی اللہ عنہ)

    ابن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمرہ بن بکیر بن عبد مناف بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ ابن الیاس بن مضر۔ بعض لوگ اس کے علاوہ اور کچھ کہتے ہیں۔ کنیت ان کی ابو ذر غفاری ان کا تذکرہ کنیت کے باب میں ان شاء اللہ آئے گا۔ یہ اس وقت اسلام لائے تھے جب کہ نبی ﷺ مکہ میں تھے۔ اول الاسلام تھے یہ چوتھے مسلمان تھے اور بعض لوگ کہتے ہیں یہ پانچویں تھے۔ ان کے نام میں اور ان کے نسب میں بہت اختلاف ہے یہ پہلے شخص ہیں جنھوںنے رسول خدا ...

 (سیدنا) جنادہ ۰رضی اللہ عنہ)

    ان کا نسب نہیں بیان کیا گیا۔ انھیں نبی ﷺ نے ایک خط لکھا تھا ان کا ذکر عمرو بن حزم کی حدیث میں ہے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے دادا سے روایت کی ہے وہ کہتے تھے کہ رسول خدا ھ نے جنادہ کو ایک خط لکھا تھا (جس کی عبارت یہ ہے) بسم اللہ الرحمن الرہیم ہذا کتاب من محمد رسول اللہ جنادۃ و قومہ و من اتبعہ باقام الصلوۃ و ایہ و الزکاۃ و اطاع اللہ و رسولہ و اعطی الخمس من المفاتم خمس اللہ و فارق المشرکین فان لہ ذمتہ اللہ و ذمتہ محمد (٭ترجمہ ب...

(سیدنا) جنادہ (رضی اللہ عنہ)

    ازدی۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ ابن ابی حاتم نے جنادہ بن مالک کے بعد ان کا ذکر کیا ہے اور ان کو ایک دوسرا شخص قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جنادہ ازدی کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ مصری ہیں۔ لیث نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے ابو الخیر سے انھوں نے حذیفہ ازدی سے انھوں نے جنادہ ازدی سے روایت کی ہے۔ اس میں اور جنادہ بن ابی امیہ کے تذکرہ میں ابن ابی حاتم سے وہم ہوگیا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ جنادہ وہی ہیں جن کا ذکر اس تذکے میں ہوچکا ہے جو اس سے پہلے گذر...

(سیدنا) جنادہ ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن مالک ازدی۔ مصر میں رہتے تھے اور ان کی اولد کوفہ میں ہے۔ انکی حدیث مرثد بن عبداللہ یزنی یعنی ابو الخیر نے حذیفہ ازدی سے انھوں نے جنادہ ازدی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں ازد کے سات آدمیوں کے ہمراہ جن میں کا آٹھواں میں تھا جمعہ کے دن رسول خدا ھ کے حضور میں گیا ہم لوگ روزہ دار تھے رسول خدا ھ نے ہمیں کھانے کے لئے بلایا کھانا آپ کے سامنے رکھا ہوا تھا ہم لوگوں نے عرض کیا ہ یارسول اللہ ہم لوگ روزہ دار ہیں حضرت نے فرمایا کیا تم نے کل بھی ر...

(سیدنا) جنادہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن سفیان۔ انصاری ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں جمحی اس لئے کہ ان کے والد سفیان معمر بن حبیب بن حذافہ بن جمح کی طرف منسوب ہیں اور منسبو ہونے کی وجہ یہ ہے کہ معمر نے ان کو مکہ میں متبنی کیا تھا۔ ہم نے ان کا حال سفیان کے نام میں ذکر کیا ہے یہ انصاری میں سے ہیں بنی زریق بن عامر کے خاندانس ے جو بنی جشم بن خرج کی ایکشاخ ہے مگر ان پر عمر بن حبیب جمحی کا نسب غالب ہے یہ اور ان کی اولاد انھیں کی طرف منسوب ہے جنادہ اور ان کے بھائی جابر اور ان کے والد سفی...

(سیدنا) جنادہ ۰رضی اللہ عنہ)

  ابن زید حارثی۔ اعراب بصرہ میں سے ہیں۔ ان کا صحابی ہونا ثبت نہیں اس کی سند میں کچھ کلام ہے ان سے ان کی بیٹی ام متلمس نے اپنے والد جنادہ بن زید سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں وفد بن کے گیا تھا میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ میں اپنی قوم یعنی قبیلہ بلحارث کا جو اہل بحرین میں سے وفد ہوں آپ اللہس ے دعا فرمائے کہ ہمارے دشمن یعنی قبیلہ ربیعہ اور مضر کے مقابلہ میں ہماری مدد کرے یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو جائیں چنانچہ آپ نے اللہ سے دعا فرمائی اور ای...

(سیدنا) جنادہ (رضی اللہ عنہ)

  ابن جراد عیلانی اسدی۔ بنی عیلان میں سے ایک شخص ہیں۔ بصرہ میں رہتے تھے۔ ان سے زیادہ بن قریع نے جو عیلان ابن جاوہ میں سے ایک شخص تھے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نبی ﷺ کے حضور میں کچھ اونٹ لے کر گیا جن کی ناک پر میں نے داغ دیا تھا تو آپ نے فرمایا کہ اے جنادہ چہرے کے سوا اور کوئی ہڈی تمہیں نہ ملی جس پر داغ دیتے کیا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے آگے (یعنی قیامت کے دن) قصاص (٭یعنی اس کا عوض تم سے لیا جائے گا) (ہونے والا) ہے میں نے عرض کیا کہ یا...

(سیدنا) جنادہ (رضی اللہ عنہ)

    ابن ابی امیہ ازدی۔ کنیت ان کی ابو عبداللہ۔ ان کا صحابی ہونا ثابت ہے۔ مصر میں فروکش تھ اور ان کی اولاد کوفہ میں تھی۔ ابو امیہ کا نام کثیر ہے۔ یہ بخاری کا قول ہے۔ ان کی وفات سن۶۷ھ میں ہوئی۔ لیث بن سعد نے یزید بن ابی حبیب سے انھوں نے ابو الخیر سے روایت کی ہے کہ حذیفہ بارقی نے ان سے بیان کیا کہ جنادہ بن ابی امیہ ان سے بیان کرتے تھے کہ آٹھ آدمی جن میں ایک یہ بھی تھے رسول خدا ﷺ کے حضور میں گئے رسول خدا ﷺ نے جمعہ کیدن ان کے سامنے کھانا رکھ...