(سیدنا) تمیم (رضی اللہ عنہ)
ابن غیلان بن سلمہ ثقفی۔ ان کا نسب ان کے والد کے بیان میں آئے گا۔ بعض لوگوںکا بیان ہے کہ یہ رسول کدا ﷺ کیزمانے میں پیدا ہوچکے تھے۔ ان سے ان کے بیٹے فضل نے رویتکی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے ابو سفیان بن حرب کو اور مغیرہ بن شعبہ کو اور ایک اور شخص کو جو انصاری تھا یا خالد بن ولید تھے بھیجا اور انھیں حکم دیا کہ قبیلہ ثقیف کے بت کو توڑ ڈالیں (اور وہاں ایک مسجد بنا دیں) ان لوگوںنے عرض کیاکہ یارسول اللہ ہم ان کی مسجد کہاں بنائیں آپنے فرمایا...