(سیدنا) بلال (رضی اللہ عنہ)
ابن حیی۔ ان کا تذکرہ حسن بن سفیان نے وحدان میں کیا ہے۔ ہمیں محمد بن عمر بن ابی عیسی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد یعنے ابو علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حافظ ابو نعم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو عمرو بن حمدان نے خبر دی وہ کہتے تھے میں حسن بن سفیان نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں مقدمی یعنی محمد بن ابی بکر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حبیب بن سلیم نے بلال بن یحیی سے انھوں نے نبی ﷺ سے نقل کر کے خبر دی آپ فرماتے تھے کہ اللہ تعالی ک...