(سیدنا) بحیرہ (رضی اللہ عنہ)
ابن عامر۔ انکی حدیث رحال بن منذر عمری نے اپنے والد منذر سے روایت کی ہے کہ انھوںنے اپنے ولد بحیرہ بن عامر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہم رسول خدا ﷺ کے حضور میں گئے اور اسلام لائے اور ہم نے آپ ے درخواست کی کہ نماز عشاء ہم سے معاف کر دیجیے کیوں کہ ہم اس وقت اپنے اونٹوںکے دودھ دھوہنے میں مشغول ہوتے ہیں حضرت نے فرمایا کہ ان شاء اللہ تم اپنے اونٹوںکا دودھ بھی دوھ لو گے اور نماز بھی ڑھ لو گے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے اور ابو عمر نے ...