سیدنا) اسود (رضی اللہ عنہ)
ابن عوف بن عبد عوف بن عبداٖالحارث بن زہرہ بن کلاب بن مرہ قرشی زہری عبدالرحمن بن عوف بن عبدالحارث کے بھائی ان کی والدہ شفا بنت عوف بن عبدالحارث بن زبرہ ہیں۔ یہ صحابی ہیں قبل فتح مکہ کے انھوں نے ہجرت کی تھی یہ جابر بن اسود کے والد ہیں جو ابن زبیر کی طرف سے حاکم مدینہ تھے اور جابر یہ وہی ہیں جنھوں نے سعید بن مسیبکو ابن زبیر سے بیعت کر لینے پر درے مارے تھے یہ ابو عمر کا بیان۔ اور محمد بن سعد واقدی کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن اسلام لائے تھے اور م...