سیدنا) اہبان (رضی الہ عنہ)
ابن عیاذ خزاعی۔ بعض لوگوںکا بیان ہے کہ بھیڑیے سے کلام کرنے والے یہی ہیں۔ یہ اصحاب شجرہ میں سے ہیں ان سے یزید بن معاویہ بکائی نے روایت کی ہے اور کہا ہے کہ یی ہیں جن سے بھیڑیے نے کلام کیا تھا۔ اوریہ بھی بیان کیا ہے کہ یہ (ہر سال) اپنے گھر والوںکی طرف سے ایک بکری قربانی کیا کرتے تھے مگر صحیح یہ ہیک ہ بھیڑیے سے کلام کرنے والے اہبان بن اوس اسلمی ہیں۔ ابن مندہ نے ان اہبان بن عیاذ کا تذکرہ مستقل طور پر علیحدہ لکھا ہے اور ابو عمر اور ابو نعیم نے ا...