متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا عیاض کندی رضی اللہ عنہ

۔ابن ابی عاصم وغیرہ نے ان کاتذکرہ صحابہ میں لکھاہے۔ہمیں  یحییٰ بن محمود نے کنایتہً اپنی سند کے ساتھ ابن  ابی عاصم سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے حوضی نے اسماعیل بن عیاش سے انھوں نے سعیدبن سالم بن عیاض کندی سے انھوں نےاپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ فرماتے تھے کہ شخص شراب پیے اس کودرہ مارواگرپھرپیے توپھرمارو اورپھرپیے تواس کی گردن ماردو۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے...

سیّدنا عیاض ابن غنم بن زہیر رضی اللہ عنہ

  بن ابی شدادبن ربیعہ بن ہلال بن وہیب بن ضبہ بن حارث بن فہر۔قریشی۔کنیت ان کی ابوسعد تھی اوربعض لوگ کہتےہیں ابوسعید۔صحابی ہیں حدیبیہ سے پہلے اسلام لائےتھے اور حدیبیہ میں شریک تھے۔شام میں اپنے چچاابوعبیدہ بن جراح کے ساتھ رہتےتھےاوربعض لوگوں کا بیان ہے کہ یہ ابوعبیدہ کی بی بی کے بیٹے تھے جب ابوعبید ہ کی وفات ہوئی توانھوں نے اپنی جگہ پر ان کو مقررکردیاتھاحضرت عمرنےبھی ان کوقائم رکھااورفرمایاکہ جس سردار کو ابوعبید ہ مقررکرگئے ہیں اس کو میں معزول ...

سیّدنا عیاض ابن غطیف رضی اللہ عنہ

   سکونی۔ابوبسکربن عیسیٰ نے تاریخ اہل مصر میں ان کا ذکرکیاہے اورکہاہے کہ یہ ابوعبیدہ بن جراح کے ساتھیوں میں تھے لوگوں نے ان کا صحابی ہونا اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرنے بیان کیاہے۔ان کاتذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپر استدراک کرنے کےلیے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  بن ملیک بن احیحہ بن جلاح۔صحابی ہیں۔احد میں اوراس کے مابعد غزوات میں شریک تھے۔ ایوب بن عبداللہ ابن عبدالرحمن بن عیاض زاہد عمری زاہد کے شاگرد انھیں کی اولاد سے ہیں۔ان کا تذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپر استدراک کے لیے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  بن ملیک بن احیحہ بن جلاح۔صحابی ہیں۔احد میں اوراس کے مابعد غزوات میں شریک تھے۔ ایوب بن عبداللہ ابن عبدالرحمن بن عیاض زاہد عمری زاہد کے شاگرد انھیں کی اولاد سے ہیں۔ان کا تذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپر استدراک کے لیے کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض ابن عمرو رضی اللہ عنہ

  اشعری۔کوفہ میں رہتےتھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اورابوعبیدہ سے اور خالد بن ولید سے اوریزیدبن ابی سفیان سے اورشرحبیل ابن حسنہ سے روایت کی ہے ان سے شعبی نےاور سماک بن حرب نے اورحصین ابن عبدالرحمن سلمی نے روایت کی ہے۔شریک نے مغیرہ سے انھوں نے شعبی سے انھوں نے عیاض اشعری سے روایت کی ہے کہ وہ مقام انبارمیں عید کے دن تھے توانھوں نے کہا میں ان لوگوں کودیکھتاہوں کہ دف نہیں بجاتے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بجتاتھا۔ان کا ت...

سیّدنا عیاض ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

  ۔ضمری۔عسکری نے ابوسعید پر استدراک کرکے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہے۔اور یزید بن ابی حبیب نے روایت کی ہے کہ زہری نے لکھاتھاکہ مجھ سے عیاض بن عبداللہ ضمری نے بیان کیاکہ ایک روز ہم لوگوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم  کے سامنے طاعون کا تذکرہ کیاآ پ نے فرمایامجھے امید ہے کہ ہم لوگوں تک اس کااثر نہ پہنچے گا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   بن ذئاب مدنی۔حارث بن عبدالرحمن بن ابی ذئاب نے اپنے چچاعیاض بن عبداللہ بن ابی ذئاب سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چلے آپ مسجد میں نمازپڑھنے تشریف لے گئےایک شخص اورآپ کے ساتھ نمازپڑھنے کھڑاہوگیااس کے بعد پوری حدیث بیان کی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...

سیّدنا عیاض ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ

   ثقفی۔کنیت ان کی ابوعبیداللہ تھی۔ان کی حدیث عبداللہ بن عبدالرحمن طائفی نے عبداللہ بن عیاض سے انھوں نےاپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھاایک شخص قبیلۂ فہرکاآپ کے پاس کچھ شہد لایااورکہا یہ میں ہدیتہً لایاہوں پس اس کونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول کرلیاپھراس شخص نے کہا کہ میرے بھائی کی حفاظت کردیجیے چنانچہ آپ نے اس کی حفاظت کردی اوراس کو ایک تحریرلکھ دی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے ...

سیّدنا عیاض ابن سلیمان رضی اللہ عنہ

    ۔ان سے مکحول نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سب سے بہترلوگ وہ ہیں جو لوگوں کے سامنے توہنسیں مگرتنہائی میں عذاب الٰہی کے خوف سے روئیں صبح شام اللہ کی یادپاک گھروں یعنی مسجدوں میں کریں اللہ کوامیدوخوف کے ساتھ پکاریں ان کی مشقت دوسروں پربہت کم اوراپنی ذات پر زیادہ ہوزمین پر نرمی سے چلیں نہ کبرو نخوت کے ساتھ بہت وقار کےساتھ چلیں اوراعمال حسنہ سے تقرب چاہیں۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (...