سیّدنا عیاض انصاری رضی اللہ عنہ
۔صحابی ہیں۔عبیدبن ابی رابطہ حداد نےعبدالملک بن عبدالرحمن سے انھوں نے عیاض انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامیری رضامندی میرے اصحاب اورسسرالی رشتہ داروں کی رضامندی پر موقوف سمجھو جو شخص ان کو راضی رکھے گا اللہ اس کودنیا اورآخرت میں محفوظ رکھے گااورجوان کو ناراض کرے گاخد ا اس کو چھوڑ دے گااور جس کو خداچھوڑ دے گاعنقریب وہ مواخذہ میں آجائےگا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)...