سیّدنا فاکہ ابن نعمان رضی اللہ عنہ
داری۔تمیم کے خاندان سے ہیں۔ابن اسحاق نے ان کاتذکرہ قبیلۂ دارکے ان لوگوں میں کیاہےجن کے لیے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے خیبرکی آمدنی سے دینے کی وصیت فرمائی تھی۔ جعفرنے ان کا تذکرہ پہلے فاکہ سے علیحدہ کرکے بیان کیاہےاوراسی کو اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق سے روایت کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...