ابوبصرہ الغفاری رضی اللہ عنہ
ابوالبصرہ الغفاری،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے حمیل (بہ جا) کسی نے جمیل اور کسی نے کچھ اور لکھاہے،ان کا ذکر پیشترازیں حمیل بن بصرہ بن وقاص بن حبیب بن غفار کے عنوان کے تحت ہوچکا ہے،حضرت ابوہریرہ کی ملاقات ان سے ہوئی،اور ان سے روایت کی،منصور بن ابوالحسن طبری نے باسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے ابوعمروالناقد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے ابی سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے(جوابوتمیم جثانی کے ایک ثقہ آدمی تھے)انہوں نے ابونصرہ غف...