متفرق صحابہ کرام  

سیّدنا نبیہ رضی اللہ عنہ

الجہنی ایک روایت میں نبہ الجہنی آیا ہے ابن معین کے مطابق ان کا نام ینہ الجہنی ہے ابن السکن نے بھی ان کا نام ینہ کہا ہے۔ ابو زبیر نے جابر سے انہوں نے نبیہ الجہنی سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم ایک دوسرے کو تلوار دو تو اسے پہلے نیام میں ڈال لو ابو عمر نے بیان کیا ہے۔ ...

سیّدنا نبیہ بن حزیفہ بن غانم رضی اللہ عنہ

بن حزیفہ بن غانم بن عامر بن عبد اللہ بن عبد اللہ بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب بن لوئی قرشی عددی یہ ابو جہم بن حزیفہ کے بھائی تھے لیکن ابن اثیر نہ انہیں جانتے ہیں اور نہ ان کے بھائیوں میں سے کسی کو جن سے ابو عمر نے ایک مختصر سی روایت بیان کی ہے۔...

سیّدنا نبیہ بن صواب الجہنی رضی اللہ عنہ

بن صواب الجہنی دربار رسالت میں حاضر ہوئے اور فتحِ مصر میں شریک رہے تھے اور ان چار آدمیوں میں شامل تھے جنہوں نے قبلۂ مصر کی سمت درست کی تھی ان سے یزید بن حبیب عبد المالک بن رائطہ اور عبد العزیز بن ملیل نے روایت کی تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا نبیہ بن عثمان بن ربیعہ

بن عثمان بن ربیعہ بن وہب بن خدافہ بن حمج القرشی حمجی۔ قدیم الاسلام ہیں اور حبشہ کی ہجرۂ ثانیہ میں شریک تھے یہ روایت واقدی کی ہے ابن اسحاق کہتے ہیں کہ حبشہ کو ہجرت کرنے والے ان کے والد تھے موسی بن عقبہ اور ابو معشر نے دونوں باپ بیٹے کا نام مہاجرین حبشہ میں شامل نہیں کیا ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا نصر رضی اللہ عنہ

بن وہب الخزاعی انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی ان سے ابو الملیح ہذلی نے روایت کی کہ ایک بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک بے زین گدھے پر جس کی پیٹھ پر دری کا ایک ٹکڑا تھا سوار تھے اور حضرت معاذ بن جبل آپ کے پیچھے بیٹھے تھے تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

عباس بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

عباس بن عبدالرحمٰن ایک انصاری سے،روح بن عبادہ نے ابن جریح سے،انہوں نےعباس بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی،کہ انہوں نے حضورِاکرم کوفرماتے سُنا، دین توایک طےشدہ امرہےاورزعیم گھاٹے میں رہتاہے،ابومندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

سیّدنا معمر رضی اللہ عنہ

ابنِ شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے۔ محمد حجش سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معمر کے پاس سے گزرے، دیکھا، کہ دونوں رانیں ننگی کیے بیٹھے ہیں۔ فرمایا۔ معمر! اپنی رانیں ڈھانپ لو کہ جسم کا یہ حصّہ بھی شرمگاہ میں شامل ہے۔ یہ حدیثِ جرید کہلاتی ہے۔ اس کو ابو موسیٰ نے بیان کیا ہے۔ ...