متفرق صحابہ کرام  

ابوالاشعث رضی اللہ عنہ

ابوالاشعث،ابن الدباغ اندلسی لکھتے ہیں،کہ بزار نے الملقین میں انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،محمد بن اشعث نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،کہ تیل کی مالش سے سر کی خشکی دُور ہو جاتی ہے،لباس سے اقتصادی حالت کا اظہارہوتا ہے،اور خادم کے ساتھ حسنِ سلوک دشمن ذلیل ہوتا ہے۔ ...

ابواسماءشامی رضی اللہ عنہ

ابواسماءشامی،حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوئے،ان کی حدیث ان کی اولاد نے والد سے یوں بیان کی ہے کہ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں حاضر ہوئے،بیعت کی،اور آپ سے مصافحہ کیا،اس پر انہوں نے دل میں ٹھان لی،کہ وہ اس ہاتھ سے کسی دوسرے سے مصافحہ نہیں کریں گے،چنانچہ وہ کسی سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوالاسود النہدی رضی اللہ عنہ

ابوالاسود النہدی رضی اللہ عنہ،یونس بن بکیر نے عنبسہ بن ازہرسے،انہوں نے ابوالاسود نہدی سے،انہوں نے اپنے والد سے،جنہوں نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کوپایا،روایت کی،کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لنگڑاکرچل رہے تھے،اورایک غارکی طرف جارہے تھےچنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کی انگلی زخمی ہوگئی،اس پر آپ نے فرمایا۔ ماانت الااصبح ومیت وفی سبیل اللہ مالقیت (ترجمہ)توایک انگلی ہی توہے،جوزخمی ہوگئی ہے،اوریہ تکلیف تجھے اللہ کی راہ میں پیش آئی ہے۔ اورا...

ابوالاسودبن سندر الجذامی رضی اللہ عنہ

ابوالاسود بن سندرالجذامی،ایک روایت میں ان کانام سندریا عبداللہ بن سندر ہے،یہ درست نہیں ، ان کا نام ابوالاسودابن سندرہے،ان کی حدیث دربارۂ بنواسلم،غفار تجیب مصر میں معروف ہے،انہیں صحبت میسر آئی،ان سے یزید بن ابی حبیب نے بہ سند ابوالخیر روایت کی،ہم ان کا ذکرِ مفصل عبداللہ بن سندر کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوعطیتہ البکری رضی اللہ عنہ

ابوعطیتہ البکری از بنوبکر بن وائل،ان سے مروی ہے،کہ ان کے اہل خاندان انہیں(جب وہ ابھی لڑکے تھے)لے کر حضورِاکرم کی خدمت میں لائے،ان سے مسکین بن عبداللہ ابوفاطمہ ازدی نے روایت بیان کی کہ مجھے لے کر حضوراکرم کی خدمت میں لائے،اورمیں ابھی نوجوان لڑکاتھا، میں نے ابوعطیہ کو اس وقت دیکھا جب وہ سجستان کے لوگوں کو مدینے میں جمع کررہے تھےاوروہ شہرسے میل بھر دُورفروکش تھے،میں نے ابوعطیہ کو اس وقت دیکھا،ان کی ڈاڑھی اور سرکے بال سفید ہوچکے تھے،اورسرپر سفید پگڑ...

ابوعطیتہ الوداعی رضی اللہ عنہ

ابوعطیتہ الوداعی،شامی صحابہ میں شمارہوتے ہیں،ان کی صحبت میں اختلاف ہے،طبرانی اورمطین نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے۔ ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب کوشیدی سے،انہوں نے ابوبکربن ریدہ سے،انہوں نے ابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے ابراہیم بن محمد بن عوف الحمصی سے،انہوں نے محمد بن مصفی سے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے بجیر بن سعدسے،انہوں نے خالد بن معدان سےروایت کی کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ایک مرنے والے کا ذکر ہورہاتھا،آپ نے دریافت فرمایا،آیاتم...

ابوالعوسجہ ضبی رضی اللہ عنہ

ابوالعوسجہ ضبی،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوالخیر محمدبن احمد بن باغیان سے،انہوں نے ابوالحسین سے، انہوں نےابوعبداللہ الجرجانی سے،انہوں نے ابوالعباس اصم سے،انہوں نے عباس الدوری سے، انہوں نے مہدی بن حفص ابواحمد سے ،انہوں نے ابوالاحوص سے،انہوں نے سلیمان بن فرم سے، انہوں نے عوسجہ سے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ وہ ایک سفر میں حضورِاکرم کے ساتھ تھا،انہوں نے دیکھاکہ حضورِاکرم موزوں پر مسح فرماتے تھے۔ امام بخاری نے ذہلی سے ،انہوں نےمہدی سےیہ روایت کی،ب...

ابوالاعور بن ظالم رضی اللہ عنہ

ابوالاعور بن ظالم بن عیسیٰ بن حرا م بن جندب بن عامر بن غنم بن عدی بن نجارانصاری خزرجی، غزوہ بدر اور احد میں موجودتھے،ابنِ اسحاق کہتے ہیں کہ ان کا نام کعب بن حارث تھا،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،بہ سلسلۂ شہدائے بدراز بنوحرام بن جندب،ابوالاعور بن حارث کانام لیا ہے،اور یہی رائے ابن الکلبی کی ہے،ابنِ عمارہ کہتے ہیں کہ ابوالاعور کا نا م حارث بن ظالم بن عبس تھا،اور کعب الاعور کے چچاکانام تھااور جو شخص ان کے نسب کو نہیں جانتا،اس ...

ابوالاعور عمروبن سفیان السلمی رضی اللہ عنہ

ابوالاعور عمروبن سفیان السلمی ہم ان کا ذکر کر آئے ہیں،صحابی تھے،ابوحاتم رازی لکھتے ہیں،نہ تو ان کی صحبت ثابت ہے،اور نہ ان سے کوئی روایت مروی ہے،ایک روایت میں ہے کہ وہ غزوۂ حنین میں بہ حیثیت کافر شریک ہوئے اور بعد میں مالک بن عوف کے ساتھ اسلام قبول کیا،اور انہوں نے غزوۂ حنین میں بنوحوازن کی شکست کا واقعہ بیان کیا،بعد میں وہ امیر معاویہ کے خواص میں شامل ہوگئے تھےاور جنگ صفین میں شریک تھے اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ان مخالفین میں سے تھے،جن کے...

ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ

ابوعیاش زرقی،ان کے نام میں اختلاف ہے،بقول ابن اسحاق ،زیدبن صامت یاعبیدبن زیدبن صامت تھا،خلیفہ کہ مطابق ان کا نام عبیدبن معاویہ بن صامت بن یزید بن خلدہ بن عامربن عبدحارثہ بن مالک بن غضب بن جثم خزرحہ انصاری،خزرجی زرقی ہے،ان کی والدہ خولہ دختر زید بن نعمان بن خلدہ بن عامر بن زریق تھیں،اکثر اہلِ حدیث کا خیال ہے،کہ ان کا نام زید بن صامت تھا، کچھ کہتے ہیں،کہ زیدبن نعمان تھا،اورنعمان بن عیاش کے والد تھے،ابوعیاش کو حضوراکرم کی صحبت نصیب ہوئی،اورتمام غزو...