متفرق صحابہ کرام  

سعدبن ابراہیم رضی اللہ عنہ

سعدبن ابراہیم بنوغفارکےایک آدمی سے،ابراہیم بن سعدزہری نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حمیدبن عبدالرحمٰن کے پاس بیٹھےہوئےتھے کہ مسجدنبوی میں ہمارا ایک غفاری دوست جس کی آنکھوں میں کچھ کمزوری تھی،سامنے آگیا،حمیدنےاسےبُلابھیجا،جب وہ آیا،توحمیدنےمجھےکہا،اے بھتیجے!ذراکھلےہوبیٹھو،کیونکہ اس شخص نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی سفروں میں شرکت کی ہے،چنانچہ وہ ہم دونوں کے درمیان بیٹھ گیا،پھرحمیدنےاس آدمی سے کہا،جوحدی...

سعدبن مسعود رحمتہ اللہ علیہ

سعدبن مسعود،ایک صحابی سے،بکربن مضرنے عبیداللہ بن زحرسے،انہوں نےسعدبن مسعود سے، انہوں نےایک صحابی سے،انہوں نےحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کی،فرمایا، بخدا اس وقت میری امت کاکیاحشرہوگا،جب مرداکڑاکڑکرچلیں گےاورعورتیں نازواداکی نمائش کریں گی،اوراسی طرح جب میری امت دوحصوں میں بٹ جائے گی،ایک حصہ اللہ کی راہ میں اپنا سینہ تان کرکھڑاہوگااوردوسراحصہ غیراللہ کاکارگزارہوگا،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

سالم بن ابوالجعد رحمتہ اللہ علیہ

سالم بن ابوالجعد،ایک صحابی سے،ہمام نےعطاءبن سائب سےروایت کی،کہ ایک بدونےحضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرکہا،السلام علیک یاغلام بنی عبدالمطلب! حضورِ اکرم نےاس کےسلام کاجواب دیا،اس نےکہا،میں اپنی قوم کاقاصداوران کی طرف سےوفدبن کر آیاہوں،میں آپ سےکچھ سوالات پوچھنےآیاہوں،اورمیراتعلق بنوجثم سےہے،جوآپ کے ننھیال ہیں،کیاآپ کومعلوم ہے کہ آپ کوکس نےپیداکیا،آپ سےپہلےکون تھا،اورکیاوہ اب بھی ہے، آپ...

صدی بن عجلان ابوامامہ باہلی رحمتہ اللہ علیہ

صدی بن عجلان ابوامامہ باہلی ایک صحابی سے،القاسم نےابوامامہ سے،انہوں نےایک ایسے شخص سےجس نےحضورِاکرم کی زیارت کی،جب آپ یوم الترویہ کومنیٰ کی طرف جارہےتھےاورآپ کی سواری کےایک طرف بلال چل رہےتھے،ان کےہاتھ میں ایک لکڑی تھی،جس پرانہوں نے حضورِاکرم کوگرمی سے بچانےکےلئے ایک کپڑاتان رکھاتھا، ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

سعیدبن جشم رضی اللہ عنہ

سعیدبن جشم نے ایک انصاری سے،سعیدبن عامرنے ایک شخص سےجس کانام غالباً سعیدبن جشم انصاری تھا،اورجوحضورِاکرم کے صحابی تھے،اورجوشام میں منتقل ہوگئے تھے،انہوں نےبیان کیا کہ ایک بار آپ نے ہمیں ایسی نصیحت کی،اورایسا موثروعظ فرمایا،کہ جس پربدن پررونگٹے کھڑے ہوگئےآنکھوں نے بہناشروع کردیا،اوردل کانپنے لگ گئے، ہم نےکہا،یارسول اللہ!اس سےتو معلوم ہوتاہے،کہ آپ دنیاسے تشریف لے جانے والے ہیں،اس لئے ہم سے کوئی عہدلیجئے، فرمایا الل...

سعید بن مسیب رحمتہ اللہ علیہ

سعیدبن مسیب،تیس عدد صحابہ سے،ابویاسر بن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نےیزیدبن ہارون سے،انہوں نے حجاج بن ارطاۃ سے،انہوں نےعمروبن شعیب سے، انہوں نےسعیدبن مسیب سے،انہوں نے حضورکےتیس عددصحابہ سےیہ حدیث سنی، حضوراکرم نے فرمایا،جس نےاپنےغلام کاایک حصہ آزاد کیا،یہ حکم باقی ماندہ حصے پربھی لاگوہوگا،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

سعیدبن مسیب رحمتہ اللہ علیہ

سعیدبن مسیب ایک صحابی سے،عبیداللہ بن عمرنےابن شہاب سے،انہوں نے سعیدبن مسیب سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ اکرم عیدگاہ کی طرف روانہ ہوئے،وہاں صحابہ نےآپ کےپیچھےصف بندی کی،اورنجاشی کے لئےچارتکبیرنمازجنازہ ادافرمائی،اس حدیث کو اصحاب سیرنے،سعیدبن مسیب سے،بواسطئہ ابوہریرہ روایت کیاہے،ابن مندہ نے ذکرکیاہے۔ ...

سعید بن یسار رضی اللہ عنہ

سعیدبن یساربنوجہنیہ کےایک آدمی سے،حماد نے عمروبن یحییٰ سے،انہوں نے سعیدبن یسارسے روایت کی کہ میں نےبنوجہنیہ کےایک ایسے آدمی کودیکھا،جس سے طویل تراورعظیم آدمی میں نے نہیں دیکھاتھا،اس آدمی سے منقول ہے کہ ہم حضورِاکرم کےپاس ایسےزمانےمیں آئے،جب ملک میں قحط تھا،حضورِاکرم نے فرمایاان کوباہم تقسیم کرلو،لوگ ایک ایک دودوآدمیوں کے ہاتھ پکڑکر لے جارہےتھے،لیکن میراقداورحجم دیکھ کرگھبراتے تھے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

سلام بن عمرو رحمتہ اللہ علیہ

سلام بن عمرو ایک صحابی سے،ابوعوانہ نےابوبشرسے،انہوں نےسلام بن عمروسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کیا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ کُتّا نجس ہے،سوائے اس کتے کے جوبکریوں کی رکھوالی کےلئےہو،اس میں نہ توکوئی عزت ہے اورنہ فائدہ۔ ابوالفضل بن ابوالحسن فقیہہ نےباسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے محمدبن بشارسے،انہوں نے غندر سے، انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابوالبشرسے،انہوں نے سلام سے،انہوں نےایک صحابی سے ر...

سلیم اسماعیل بن ابراہیم رضی اللہ عنہ

سلیم بن اسماعیل بن ابراہیم انصاری،بنوسلیم کےایک آدمی سےیحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تا ابوبکرابن ابی عاصم،انہوں نے بنداء سے،انہوں نے بدل بن محیرسے،انہوں نے سعیدسے،انہوں نے علاء بن اخوشعیب انفرازی سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے اسماعیل سے،انہوں نے بنی سلیم کے ایک آدمی سےروایت کی،کہ میں نے رسولِ کریم سے،امامہ دخترِ عبدالمطلب سےنکاح کی درخواست کی،آپ نے اس سے میرانکاح کرادیا،اورگواہ طلب نہ فرمائے،دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...