سلیط الحسن رضی اللہ عنہ
سلیط الحسن،بنوسلیط کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے ابوالنصرسے،انہوں نے ابن المبارک سے،انہوں نے حسن سے،انہوں نے بنوسلیط کے ایک آدمی سے روایت کی کہ وہ رسولِ اکرم کی خدمت میں حاضرہوئے،آپ صحابہ کی ایک جماعت میں تشریف فرماتھے،انہوں نے آپ کوفرماتے سُنا،مسلمان،مسلمان کابھائی ہے،نہ وہ اس پر ظلم کرےگااورنہ اسےرسواکریگا،آپ نے سینے کی طرف اشارہ کرکے فرمایا،کہ تقوٰی ک...