ابووہب الکلبی رضی اللہ عنہ
ابووہب الکلبی،ابونعیم کے بقول ان کا نام عبدالملک تھااوروہ دومتہ الجندل کے حاکم تھے،ان کا بیان ہے کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں ایسے موقعہ پر حاضرہوئے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعافرمارہےتھے۔ یحییٰ بن وہب الکلبی نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسےروایت کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آلِ اکیدرکوایک فرمان لکھ کردیا،مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت مہر نہ تھی، اس لیے آپ صلی الل...