ابوعمرہ انصاری رضی اللہ عنہ
ابوعمرہ انصاری،ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں بشیراورایک میں ثعلبہ بن عمرو بن محصن بن عمروبن عتیک بن عمروبن مبذول تھا،اورمبذول کا نام عامر بن مالک بن نجارانصاری خزرجی تھا،بشیراورثعلبہ کے تراجم میں ہم ان کا ذکرکرآئے ہین،ابن کلبی نے ان کا نام ثعلبہ لکھاہے اورابن کلبی اورابوعمرنے ان کا نسب اس طرح بیان کیاہے،جیساکہ ہم لکھ آئے ہیں،ابونعیم نے بھی ان کا ذکرکیاہےاوراختلاف بھی بیان کیا ہے،اورلکھاہےکہ وہ بنوما...