متفرق صحابہ کرام  

ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ

ابولبابہ اسلمی رضی اللہ عنہ : ان کانام معلوم نہیں ہوسکا،انہیں صحبت ملی اور ان کی حدیث کے راوی کوفی ہیں،ابوبکربزازنے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،عبدالمالک بن میسرہ نے ان سے روایت کی کہ ان کی ایک اونٹنی چوری ہوگئی،جسے انہوں نے ایک انصاری کے پاس دیکھا،انہوں نے کہاکہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنےاس کی ملکیت کے بارے میں شہادت پیش کرسکتے ہیں مگرانصاری نے گواہ پیش کردیا کہ اس نے یہ اونٹنی طائف کےایک مشرک سے اٹھا...

ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ

ابولبیبہ اشہلی رضی اللہ عنہ،بنواشہل سے تھے جوبنواوس کاذیلی قبیلہ تھا،ابوالفضل المنصور بن ابوالحسن الفقیہہ نے باسنادہ احمد بن علی سے،انہوں نے عمروالناقہ سے،انہوں نے وکیع سے،انہوں نے حسن بن عبدالرحمٰن بن ابولبیبہ سے،انہوں نے والدسےانہوں نے داداسےروایت کی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،جو شخص بعدازنکاح ایک درہم اداکرکے عورت کواپنے لیےحلال کرناچاہے یہ جائزہے،ان سے اس حدیث کے علاوہ اور کئی احادیث بھی مروی ہیں جن ک...

ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ

ابومعاویہ بن عبداللات ازدی رضی اللہ عنہ،ان کی حدیث کے راوی،ان کی اولاد سے ہیں،ابوغالب احمدبن عباس نے ابوبکربن زیدہ سے(ح)ابوموسیٰ کا قول ہے کہ ابوعلی نے ابونعیم سے ان دونوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے موسیٰ بن جمبہورالتینی سے،انہوں نے علی بن حرب موصلی سے،انہوں نے علی بن حسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن خالد بن عثمان سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنے والدعثمان سے،انہوں نے اپنے والد محمدبن عثمان سے،انہوں نے اپنے والد...

ابوملیکہ ذماری رضی اللہ عنہ

ابوملیکہ ذماری،انہیں صحبت ملی،ان سے ان کے بیٹے اورراشد بن سعدنے روایت کی شامی شمارہوتے ہیں،۔ معاویہ بن صالح نے راشد بن سعد سے انہوں نے ابوملیکہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا، کہ کسی بندے کاایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا،جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے وہی کچھ پسند نہ کرے،جووہ اپنےلئے پسند کرتاہے،اورجب تک وہ اللہ سے بحالتِ مزاح سے اسی طرح نہ ڈرے جیسا کہ وہ بحالتِ سنجیدگی سے ڈرتاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابولبابہ رفاعہ بن عبدالمنذربروایت ابنِ اسحاق،احمد بن حنبل اورابنِ معین،بقول موسیٰ بن عقبہ رضی اللہ عنہ

ابولبابہ رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عبدالمنذربروایت ابنِ اسحاق،احمد بن حنبل اورابنِ معین،بقول موسیٰ بن عقبہ،ابنِ ہشام اورخلیفہ ان کا نام بشیرتھا،رفاعہ کے ترجمے میں ہم ان کا نام لکھ آئے ہیں، اوریہ اپنے قبیلے کے نقیب تھے،بیعت عقبہ میں موجودتھے،غزوۂ بدر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،کہ آپ صلی اللہ علیہ وسم نے انہیں اپناجانشین بناکرمدینے واپس کردیااورمالِ غنیمت سے انہیں حصہ عطافرمایا۔ ابوج...

ابومحذورہ موذن رضی اللہ عنہ

ابومحذورہ موذن،ان کے نام کے بارےمیں اختلاف ہے،کسی نےسمرہ بن معیر،کسی نے اوس بن معیراورکسی نےمعیربن محیریرلکھاہے،ہم ان کانسب اوس اورسمرہ کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں، ابویقطان کے مطابق ان کابھائی اوس بن معیرغزوۂ بدرمیں بحالتِ کفرماراگیاتھا،اورابومحذورہ کانام سلمان یاسمرہ تھا،ابوعمرلکھتے ہیں،بعض لوگوں نے ان کا نام مُعیّن تحریرکیاہےطبری لکھتے ہیں کہ ابومحذورہ کاایک بھائی تھاجس کانام انیس تھا،جوبدرمیں بحالتِ کفرقتل ہوا،محم...

ابومخارق رضی اللہ عنہ

ابومخارق ان کے لڑکے کانام قابوس تھا،حسن بن سفیان نے انہیں کوفی شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نےاحمدبن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمروبن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نےجنادہ بن مفلس سے،انہوں نے ابوبکرنہشی سے،انہوں نے سماک سے،انہوں نے قابوس سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی،کہ فلاں آدمی اس کامال چھیننا چاہتاہے،اسے کیاکرناچاہیئے،فرمایا، اس کے سام...

ابومعبدخزاعی رضی اللہ عنہ

ابومعبدخزاعی جوام معبد کے خاوندتھے،ان کے نام میں اختلاف ہے،محمدبن اسماعیل کے مطابق ان کا نام جیش تھا،اورانہوں نے ام معبدسے حضورِاکرم کے حلیہ مبارک معلوم کیاتھا،اوران کے شوہر ابومعبداوران کے بھائی جیش بن خالد نے ام معبدسے ایک ہی مفہوم کی حدیث سنی ہے،ابومعبدکی وفات حضورکے عہد میں ہوئی،ابومعبدنے قدید میں سکونت رکھی ہوئی تھی۔ عبدالملک بن وہب المذحجی نے حربن صیاع نخعی سےانہوں نے ابومعبد الخزاعی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لئ...

ابوملیح بن عروہ رضی اللہ عنہ

ابوملیح بن عروہ بن مسعود ثقفی،اورعروہ بن مسعود کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،کہ وہ کیسے قتل ہوئے،ان کا نسب ہم پیشتربیان کرچکے ہیں،عبدالملک بن عیسٰی ثقفی نے ان سے روایت کی۔ ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ ابوملیح بن عروہ اورقارب بن اسود حضورکی خدمت میں،بنوثقف کے وفدسے پہلے عروہ بن مسعود کے قتل کے بعد حاضرہوئے، اس سے ان کامقصد بظابنوثقیف سے علیحدگی اختیارکرناتھا،چنانچہ وہ...

ابوموسیٰ الحکمی رضی اللہ عنہ

ابوموسیٰ الحکمی،حجاج بن قرافصہ نے عمروبن ابوسفیان سے روایت کی کہ ہم مروان بن حکم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،کہ ابوموسیٰ حکمی وہاں آگئے،مروان نے ان سے دریافت کیا،کیاکبھی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تقدیرپرگفتگوہوئی،انہوں نے جواب دیا،آپ نے فرمایاتھا،جب تک یہ امت تقدیر کی تکذیب نہ کرے گی جوکچھ اس کے پاس اس وقت ہے،اس پرقابض رہے گی، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...