ابوخداش لخمی رضی اللہ عنہ
ابوخداش لخمی،انہیں صحبت ملی،وہ شامی ہیں ان سے عبداللہ بن محیریز نے روایت کی ابونعیم اور ابن مندہ نے مختصراً ان کا ذکر کیاہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر اس مفروضے پر کیا ہے،کہ ابوخداش دوہیں حالانکہ وہ حقیقتاً ایک ہی آدمی ہے،چنانچہ اسی مفروضے می بناء پر پہلے مذکور ابوخداش کو بنو شرعب کا ایک شیخ لکھا ہے،اوریہاں ابوخداش کو لخمی لکھ کر یہ باور کرلیا ہے،کہ یہ دو آدمی ہیں لیکن اگر انہیں معلوم ...