متفرق  

حضرت حسین خاتون رحمتہ اللہ علیہا

  آپ عارفات کاملات اورمستورات صالحات سے تھیں۔حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی دوسری صاحبزادی تھیں۔بیعت طریقت والد بزرگوارسے تھی۔ نکاح آپ کانکاح میاں ابراہیم بن جانی کیڑو سے ہواتھا۔جن کو عام طور پر عبدالرحیم کہاجاتاہے۔ اوصاف آپ یادِ خدامیں ہر وقت مصروف رہتیں۔نیک نہاد پارساصاحب زہدوہوا۔تو آپ نے عرض کیا۔آپ کے بعد میراکون ہمدرداور غمخوار ہوگا انہوں نے فرمایا۔بیٹی تم کو کس چیزکی کمی نہ ہوگی اور میاں برخوردارہرل تمہارابھائی ہے وہ تمہاری خدمت ...

حضرت جواہر خاتون رحمتہ اللہ علیہا

دُختران حضرت شیخ عبدالرحمٰن پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہا آپ کی چاربیٹیاں تھیں۔   آپ مریم زمان۔خدیجہ دوران۔رابعہ وقت تھیں۔تجرید وتفرید میں یگانہ تھیں۔حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی بڑی صاحبزادی تھیں۔طریقت میں انتساب بھی والدصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے ہی تھا۔آپ نے نکاح نہیں کیا۔تمام عمریادِ حق میں گذاردی۔دنیااوراہلِ دنیاسے کوئی سروکارنہ تھا۔ریاضات ومجاہدات میں یکتاتھیں۔عورتوں میں آپ کا فیض ارشاد بہت تھا۔ قبولِ ہدیہ منقول ہے کہ میاں شادی لوہارس...

حضرت بی بی زُہرہ خاتوں

  آپ حضرت شیخ عبدالرحمٰن پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ تھیں۔کتاب تذکرہ نوشاہیہ میں آپ کانام بی بی ظُہری لکھاہے۔جوزُہرہ کاتبدیل شدہ لفظ ہے۔آپ کے بطن سے آپ کی دُختری اولاد ہوئی۔آپ بڑی پاک باز۔ نیک نہاد۔خدایاد۔صاحبِ تقوےٰ وطہارت تھیں آپ کی قبر معہ اہلیہ حضرت شیخ الٰہ داددرگاہِ عالیہ رحمانیہ سے باہرشمال کی طرف ایک فرلانگ کے فاصلہ پر پختہ چبوترہ پربنی ہوئی ہے۔دونوں قبریں زیارت گاہ موجودہیں۔۱۳۵۳ھ؁ میں اولاد نے پختہ بنوادی ہیں۔ وفا...

شیخ جان محمد رحمتہ اللہ علیہ

  المعروف میاں جانی صاحب ۔آپ شیخ صالح محمد المعروف میاں سہال قریشی اسدی (مہند)کے تیسرے بیٹے تھے۔بیعت وخلافت اپنے حقیقی چھوٹے بھائی شیخ عبدالرحمٰن پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔ تبلیغ اسلام آپ عالم وفاضل تھے۔وعظ و نصیحت میں سرگرم رہتے ۔شریعت کی ترویج میں ہردم کوشش کرتے۔تبلیغ اسلام کے واسطے کابل کی طرف چلے گئے۔پھرواپس نہ آئے۔ (سریف التواریخ جلد نمبر ۲)...

حضرت شیخ محمد برخوردار

  آپ شیخ صالح محمد المعروف میاں سہال  قریشی اسدی(مہند)کے دوسرے بیٹے تھے بیعت و خلافت اپنے چھوٹے بھائی شیخ عبدالرحمٰن پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے رکھتے تھے۔ آپ صاحب علم و فضل و یگانہ روزگارشیخ وقت تھے۔شریعت و طریقت کے پابند زاہدوعابدتھے۔ نقش نگین شیخ الہٰداد رحمتہ اللہ  کے ذکرمیں جوبیعنامہ فارسی میں درج کیاگیاہے۔اُس کے گواہان میں آپ کی مُہرثبت ہے۔جس پریہ الفاظ ہیں۔ ۱۰۹۵          &...

حضرت شیخ الٰہ داد

  آپ سائرِ میدانِ تفرید،واقف علومِ توحید۔صاحب زہدوتقوٰے وعلم و سخاوت تھے۔حضرت نوشہ گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے جلیل القدر خلیفوں میں سے تھے۔ نام و نسب آپ کا نام الٰہ داد۔والدکانام شیخ صالح محمد المعروف میاں اسہالی تھا۔خاندان قریشی اسدی(مہند)سے تھے۔ آپ حضرت شیخ عبدالرحمٰن پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے بھائی تھے۔لیکن چونکہ مرتبہ کے لحاظ سے اُن سے کم تھے۔اس لیے آپ کے حالات اُن سے بعد لکھے گئے ہیں۔نیزحضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ بانی خاندا...

حضرت شیخ عبدالرحمٰن پاک بھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ

  ؂ درمناقب ذاتِ پاک عبدِ رحماں اولیأ کہ بیک نظراز بلائے شکم برہاندعیاں شاہِ رحمان شاہِ ملکِ بقا زدبمیدانِ لامکان لوا بوداز جامِ عشق مست الست دُور از دل نمود حرص وہوا ہرکہ بیمارِ ناتواں مے بود یافتے از عطاش زود شفا شد زافراطِ جذب مجنوں دار تازلیلی مراد دیدلقا سرمہ چشمِ خلق شد اشرف ہرکہ شد خاکِ درگہِ نوشا۱؎ اوصاف جمیلہ آپ شاہبازِ آشیانِ عزّت وعرفان رعنقائے قافِ قربت وایقان سیّاحِ مُلکِ وحدت ولامکان،غو...

شیخ فضل شاہ رنملوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ گوہرشاہ بن شیخ ماہی شاہ صاحب رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔بیعت و خلافت  شیخ فرمائش دین بن شیخ رحمت علی صاحب سلیمانی پیجوکوٹی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔وہ مرید سید احمد بخش بن سید اللہ دتہ صاحب برخورداری ساہنپالوی ڈھلوی رحمتہ اللہ علیہ کے تھے۔جن کا ذکر طبقہ دوم کے ساتویں باب میں گذرچکاہے۔ اخلاق وعادات آپ نہایت متواضع اور خلیق و حلیم الطبع تھے۔اِس قدرمحبّت و پیارآپ کے وجود میں بھراہواتھا۔جس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔جوشخص ...

حافظ حاجی شیخ علی محمد چاوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ

  آپ حافظ حاجی شیخ شمس الدین بن شیخ قطب الدین صاحب سلیمانی چاوہ والہ رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔فیضانِ طریقت میرے جدامجد حضرت مولاناسیدمحمد شاہ صاحب نیک اختر بن سید محمد امین صاحب مختارالسالکین برخورداری ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے پایا۔جن کا ذکر طبقہ اوّل میں گذرچکا ہے۔ ایک بارآپ برگ ہائے سبزلے کراُن کی خدمت میں حاضرہوئےاور عرض کیاکہ میں بڑے بڑے مشائخ اور پیروں کو دیکھ کرآیاہوں۔صرف حضور کی ذات میں نورکاشعلہ نظرآیاہے۔مجھ پربھی کچھ...

شیخ فیض احمد ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ شیخ غلام محمد بن شیخ شرف الدین صاحب چاوہ والہ کے دوسرے فرزند تھے۔بیعت طریقت اپنے عم بزرگ شیخ عمرالدین بن شیخ شرف الدین صاحب سلیمانی ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ بچپن میں قرآن کی تعلیم پائی تھی۔ عادات و اطوار آ پ نوجوان نیک طبیعت ۔نحیف البدن ۔نازک مزاج تھے۔آپ کے والد صاحب تو چاوہ شریف میں رہتے تھے۔آپ اپنے عم بزرگ شیخ شاہ محمد صاحب ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ کی لڑکی سرداربی بی سے شادی شدہ تھے۔اس لیے یہیں سُسرال کے گھرمیں آرہے۔بر...