متفرق  

میاں اللہ دتہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں محمد الدین بن میاں پیر بخش المعروف پیر شاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ کےپانچویں فرزند اور مریدوخلیفہ تھے۔صاحب ذوق وشوق تھے۔ مشرب توحید آپ بڑے متین و مہذب طریقہ کے پابندتھے۔درویشی  اخلاق رکھتے۔ فقرائےخاندان سے نیک سلوک کرتے۔آپ کے سر پر دستارسبزرنگ ہوتی۔داڑھی کو مہندی لگایا کرتے۔آ پ کے چہرہ سے آثار بزرگی عیاں تھے۔فقیر سید شرافت عفی عنہ جب کبھی درگاہ رحمانیہ پر حاضر ہواکرتا۔تو آپ بڑی محبت اور شفقت سے پیش آیاکرتے۔عزت واحترام کرت...

حاجی الحرمین الشریفین میاں امام الدین زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  خلف اکبرمیاں کرم الدین بن میاں وزیر شاہ بن میاں قاد ر بخش بن میاں کرم شاہ بن میاں محمد زمان آپ کی بیعتِ طریقت حاجی شیخ شمس الدین بن شیخ قطب الدین سلیمانی چاوہ والہ سے تھی۔ اخلاق کریمانہ آپ نہایت متواضع و مؤدب اور شریف الطبع تھے۔عرس شریف کے روز نوویں جیٹھ کو آپ بھنڈارہ کی تقسیم پر مقررہوتے۔نہایت احتیاط اور باقاعدگی سے اس کو انجام دیتے۔ اولادِ حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ اوراولادِ حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کا بہت احترام کرتے۔اپنے...

میاں علم الدین زمانی رحمتہ اللہ علیہ

آپ میاں پیر بخش المعروف پیرشاہ بن میاں امام شاہ زمانی بھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے تھے۔آپ کی بیعت طریقت بابارُلدوشاہ فقیر ساکن نوشہرہ خوجیاں سے تھی۔وہ مرید آپ کے دادا میاں امام شاہ بن میاں نورشاہ کا تھا۔ مکتوب آپ کو زبان فارسی کابھی کچھ محاورہ تھا۔آپ کا ایک مکتوب یہاں درج کیاجاتاہے۔جو آپ نے سفر میں سے اپنے والد کے نام ارسال کیاتھا۔ "ابویصاحب مہربان دام ظلہٗ ۔بعدازادائے آداب بندگی معروض آنکہ از خدمت رخصت شدہ درشہر جَنڈیالہ بخیریت...

میاں محمدالدین زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں پیربخش المعروف پیرشاہ بن میاں امام شاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبرتھے۔بیعتِ طریقت اپنے دادامیاں امام شاہ بن میاں  زمانی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔بعد میں اپنے والد سے بھی فیض پایااورخلافت سے مشرف ہوئے۔ فیصلہ متعلقہ حصص درگاہ آپ کے زمانہ میں اولادمیاں محمد بختاور میں سے میاں پیر بخش بن جان محمدبختاوری وغیرہ نے دعوٰی دائر کردیا۔کہ ہم کودربار حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے چڑھاوامیں سے نصف حصّہ ملناچاہیئے۔جس میں آپ بمعہ ...

میاں قاسم شاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  خلف اکبرمیاں پیر بخش بن میاں قادر بخش بن میاں کرم شاہ بن میاں محمد زمان دولارحمتہ اللہ علیہ ۔ آپ کی بیعت و خلافت اپنے نانامیاں بوٹے شاہ بن میاں فتح محمد رحیمی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ معمولات آپ پابند شریعت ۔اہلِ عبادت تھے۔رات کااکثر حِصّہ یادِ الٰہی میں گذارتے فجرکی نماز پڑھ کر سورہتے۔سردیوں میں تالاب کے سرد پانی سے وضو کرتے۔طبیعت میں جلالیت بہت تھی۔کسی کو تاب مقاومت نہ ہوتی۔تمام عمر مجرد رہے۔شادی نہیں کی۔ مسائل فقر منقول ہے کہ حضرت سخی ...

میاں الٰہی بخش زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  فرزند ِمیاں عمرشاہ بن میاں قادر بخش بن میاں کرم شاہ بن میاں محمد زمان دُولارحمتہ اللہ علیہ ۔آپ کی بیعت طریقت میاں امام شاہ بن نورشاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ نمازیوں کووجد آپ بالکل اَن پڑھ تھے۔ایک بارلاہورتشریف فرماتھے۔صبح کی نماز پڑھنے مسجد میں گئے ۔نمازیوں نے آپ کو مجبور کرکے امامت کے مصلاّ پرکھڑاکردیا۔آپ نے جب تکبیر تحریمہ کہی توسب مقتدیوں کو وجد ہوگیا۔آپ نے قرأت بہت عمدہ پڑھی۔سلام پھیرنے تک سب محویت میں رہے بعد ازاں اس مسجد ک...

میاں خدایار رحیمی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں فتح محمد بن میاں مراد بخش رحیمی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے تھے۔بیعت طریقت شیخ پھلے شاہ بن شیخ فتح الدین سلیمانی رسول نگری سے تھی۔ اولاد آپ کی زوجہ کانام مسمات ستاربی بی تھا۔اس کے بطن سے کوئی اولاد نرینہ نہیں ہوئی۔صرف ایک بیٹی مسمات بھاگن بی بی تھی۔جومیاں علم الدین بن وزیر شاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ کی  منکوحہ تھی۔ میاں خدایارکی قبرگورستانِ رحمانیہ میں ہے۔ وفات          ۱۲۹۹ھ؁۔ (...

میاں بوٹے شاہ رحیمی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں فتح محمد بن میاں مراد بخش کے بڑے بیٹے تھے۔بیعت وخلافت شیخ پھلّے شاہ بن شیخ فتح الدین سلیمانی رسول نگری رحمتہ اللہ علیہ سےرکھتے تھے۔ اولاد آپ کی اولاد نرینہ نہیں تھی۔صرف دو بیٹیاں تھیں۔ ۱۔       مسمات جواہر بی بی ۔منکوحہ میاں پیر بخش بن میاں قادر بخش زمانی رحمتہ اللہ علیہ           آپ نے اپنے نواسہ میاں نبی بخش بن پیربخش کو اپنامتبنّٰی بنایااور اپنی جائیدا...

میاں جمعیّت شاہ مجذوب زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ میاں امام شاہ بن میاں نورشاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ کے چھوٹے بیٹے اورمریدتھے۔بچپن سے ہی سادہ اطواراورمجذوب طبع تھے۔ کرامات مویشیوں کابیہوش ہوجانا آپ ابھی بچّہ تھے کہ والد نے آپ کو مویشی چرانے کے واسطے بھیجا۔آپ دوپہرکوان کو پانی کی طرف ہانکتے۔وہ چراگاہ کو دوڑتے۔آپ نے غصّہ میں آکرکہامر جاؤ۔ سب مویشی بیہوش ہو کر گرپڑے۔آپ کے والد کو پتہ چلا تو انہوں نے جھڑکاکہ اگرمویشی مر گئےتوتم کو بھی ماردیں گے۔آپ نے کہااچھانہیں مریں گے۔چنانچہ وہ ہ...

میاں پیر شاہ زمانی رحمتہ اللہ علیہ

  آپ کانام پیربخش المعروف پیرشاہ تھا۔آپ میاں امام شاہ بن میاں نورشاہ زمانی بھڑیوالہ کے فرزند اکبراور مریدو خلیفہ  تھے۔صاحب کمالات ظاہری وباطنی ۔سیف اللسان تھے۔ جاگیر معافی آپ  بڑے لائق و بااقبال تھے۔گورنمنٹ برطانیہ کی طرف سے آپ کو پندرہ گھماؤں زمین معافی ملی ہوئی تھی جو آپ کے بعد آپ کے بیٹوں کومنتقل ہوئی۔جیساکہ مندرجہ ذیل سرکاری تحریر سے ثابت ہوتاہے۔ "نقل معافی رُوبکار ضلع گوجرانوالہ  مشمولہ نقل واگذاری معافی پیر بخش متو...