شیخ فیض احمد ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ
آپ شیخ غلام محمد بن شرف الدین صاحب چاوہ والہ کے دوسرے فرزندتھے۔بیعت طریقت اپنے عم بزرگ شیخ عمرالدین بن شیخ شرف الدین صاحب سلیمانی ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔ بچپن میں قرآن کی تعلیم پائی تھی۔ عادات واطوار آپ نوجوان نیک طبیعت ۔نحیف البدن ۔نازک مزاج تھے۔آپ کے والد صاحب تو چاوہ شریف میں رہتے تھے۔آپ اپنے عم بزرگ شیخ شاہ محمد صاحب ساہنپالوی رحمتہ اللہ علیہ کی لڑکی سردار بی بی سے شادی شدہ تھے۔اِ س لیے یہیں سُسرال کے گھرمیں آرہے۔...